شدید گرمی میں گھر کو کیسے ٹھنڈا رکھا جائے؟ جانیئے چند ایسے طریقے جس گرمی میں بھی گھر رہے ٹھنڈا جیسے اے سی لگا ہو

image

آج کل شدید گرمی کی لہر ہے اور ہر کوئی حبس اور لوُ کی وجہ سے پریشان ہے ایسے میں گھر بھی بہت گرم ہو رہا ہے، دیواریں بھی گرم ہوجاتی ہیں اور چھت بھی اتنی گرم ہوتی ہے کہ پنکھا ٹھنڈی ہوا کہ بجائے گرم ہوا دیتا ہے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے گرمی میں گھر کو ٹھنڈا رکھنے کی چند ٹپس تاکہ آپ کو مل سکے گرمی میں بھی ٹھنڈک کا احساس۔

شدید گرمی میں گھر کو ٹھنڈا رکھنے کا طریقہ

• گرمی سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ دیواروں اور چھت پر سفید رنگ کروائیں، سفید رنگ سے گرمی کا احساس کم ہوتا ہے۔

• گھر میں انڈور پلانٹ اُگائیں ایسے پودے لگائیں جو کمروں اور گیلری میں لگائے جا سکیں کیونکہ پودے گھر کو ٹھنڈا رکھتے ہیں۔

• جب لُو والی ہوا چلے تو ٹاٹ یعنی بوری کو گیلا تر کر کے چھت پر ٹاٹ بچھا دیں، اور کھڑکی پر بھی ٹاٹ گیلی کر کے لگا دیں اس سے باہر سے آنی والی گرم ہوا ٹھنڈی ہو جائے گی۔

• جھت پر پانی کا چھڑکاؤ کریں، اور زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں، دھوپ سے بچنے کے لئے ترپال بھی لگا سکتے ہیں۔

• اس کے علاوہ ہلکے رنگ کے پردے ڈالیں اور ہلکے رنگ کی بیڈ شیٹ بچھائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US