اچار کا جوس روز پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اچار اور اس کے رس کے ایسے فائدے جنھیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

image

اچار کا نام سنتے ہی منہ میں کھٹا میٹھا ذائقہ گھلنے لگتا ہے۔ جہاں اچار ہمارے سادے کھانے کو مذیدار بناتا ہے وہیں اچار اور اس کا رس ہماری صحت کو بھی کئی فائدے پہنچاتا ہے لیکن لوگ ان سے واقف نہیں۔ اس آرٹیکل میں ہماری ویب کے پڑھنے والوں کو اچار کے فائدوں کے بارے میں بتایا جائے گا۔

وزن میں کمی

جاپان کی ایک تحقیق کہتی ہے کہ سرکے کے روزانہ استعمال سے وزن میں نمایاں کمی آتی ہے۔ اور سرکہ اچار میں لازمی موجود ہوتا ہے۔ خاص طور پر اچار کے جوس میں۔

پٹھوں کا درد

مختلف کھیل کھیلنے والے لوگوں میں پٹھوں کا درد ہوجانا کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ اگر ایسا ہوجائے تو تھوڑا سا اچار یا اس کا رس پینے سے درد کم ہوسکتا ہے لیکن اس بات کا دھیان رکھیں کہ کسی قسم کی کوئی الرجی نہ ہو۔

وٹامن سے بھرپور

ڈھیر ساری سبزیوں کے شامل ہونے کی وجہ سے اچار میں وٹامن ای اور سی بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے جو فلو کو روکتا ہے۔

متلی محسوس ہو تو

اکثر حاملہ خواتین کو متلی کی صورت میں اچار کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اچار کا جوس جسم میں ہونے والی تیزابیت کو کم کردیتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US