بندر کو بھوک لگی تو اسے بھٹہ کھلا دیا ۔۔ عماد عرفانی کی بندر کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی

image

پاکستانی ڈارمہ انڈسٹری کے معروف اداکار عماد عرفانی کی بندر کو کھانا کھلانے کی ویڈیو سوشل میں وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار عماد عرفانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بندر کو کھانا کھلانے کی ویڈیو اور تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار عماد عرفانی بندروں کو بھٹے کھلا رہے ہیں۔ جبکہ اس دوران ایک بندر نے ان کے ہاتھ سے ایک بھٹہ لیا اسے تھوڑا سا کھایا اور دوسرا بھٹہ چھین کر بھاگ نکلا۔

تاہم مداحوں کی جانب سے عماد عرفانی کے اس عمل کو سراہا جارہا ہے۔ جبکہ ان کی شیئر کی گئی ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ عماد عرفانی نے پاکستانی ڈرامے جلن میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US