امریکی ائیر لائن نے مجھے جہاز سے اتار دیا... ائیر لائن نے عامر خان کو جہاز سے اتارنے کیا وجہ بتائی؟

image

مشہور باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ سفر کے دوران انھیں جہاز سے اتار دیا گیا۔ عامر خان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ برطانوی باکسر ہیں۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں ویڈیو شئیر کی جس میں انھوں نے بتایا کہ وہ نیویارک سے کولوراڈو سپرنگز کے تربیتی کیمپ میں شرکت کے لئے جارہے تھے اور ان کے ساتھ ان کے دوست بھی تھے۔ لیکن جہاز کو باقاعدہ روک کر انھیں اور ان کے ساتھی کو اتارا گیا جب کہ انھوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا تھا صرف ان کے چہرے کا ماسک تھوڑا نیچے تھا۔ عامر خان کہتے ہیں کہ امریکی ائیر لائن کا یہ رویہ کافی ناگوار ہے۔

ائیر لائن کا موقف

البتہ امریکی ائیر لائن عامر خان کے بیان کو جھٹلاتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ دو مسافروں نے عملے کی جانب سے سامان رکھنے، سیل فون کو ایئر پلین موڈ میں رکھنے اور چہرے کو ڈھانپنے کی درخواستوں پر عمل کرنے سے انکار کیا تو جہاز 700 کو نیویارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے گیٹ پر واپس لانا پڑا اور مسافروں کو جہاز سے اترنے کا کہا گیا لیکن اس دوران پولیس کی مدد نہیں لی گئیاس کے علاوہ ائیر لائن نے عامر خان اور ان کے دوست کو بین کرنے کے دعوے کو بھی مسترد کردیا ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US