کہتے ہیں وقت ہر چیز بدل دیتا ہے۔ اب ہم کچھ چیزوں کو نئی شکل میں دیکھتے ہیں تو یہ مہاورہ سچ لگنے لگتا ہے۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جن کو وقت اور جدت نے بالکل ہی نئی شکل دے دی۔
ریزر
یہ ریزر دیکھ کر آپ چونک گئے ہوں گے اور آنکھوں کے آگے وہ وقت آگیا ہوگا جب آپ کے ابو اس سے شیو بنایا کرتے تھے۔ لیکن اب یہ ریزر کہیں نظر نہیں آتے بلکہ ان کی جگہ پلاسٹک کے ریزر اور شیونگ مشین نے لے لی ہے۔
ٹیلیفون
کبھی سوچا نہیں تھا کہ بغیر تار کا ٹیلیفون بھی ہوسکتا ہے لیکن وائرلیس کے بعد اب موبائل فون چے بچے کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ یہ ٹیلیفون کی اب تک کی سب سے جدید شکل ہے جس کی وجہ سے کیمرہ اور کیلولیٹر جیسی چیزیں بھی الگ سے نہیں خریدنی پڑتیں
ٹیلی ویژن
پرانے ٹی وی کو یاد کریں تو بڑے سے ڈبے کے سامنے چھوٹی سی نیلی یا ہری اسکرین ہوتی تھی لیکن اب اسمارٹ ٹی وی کے دور میں ڈبہ غائ ہو کر صرف ایک بڑی سی اسکرین ہوتی ہے جو زیادہ بہتر تصویر دینے کے ساتھ کمرے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔
کیتلی
چائے بنانے کے لئے کیتلی کا استعمال ہر گھر میں عام ہوتا ہے لیکن ان کیتلیوں کو ان کی بناوٹ کی وجہ سے دھونا ایک مشکل کام تھا۔ اب عام کیتلیوں کی جگہ الیکٹرک کیٹل نے لے لی ہے جس میں چاہے بنانا بھی آسان ہے اور اس کی بناوٹ بھی جگ کی طرح ہوتی ہے۔
چولہا
چھوٹے سے باورچی خانے میں بڑے اور زیادہ جگہ گھیرنے والے چولہے تو سب کو یاد ہوں گے جن کو صاف رکھنا ھی مشکل کام ہوتا تھا اوپر سے ان چولہوں کے لئے کبھی تیل چاہئیے ہوتا تو کبھی آگ جلانے کے لئے ماچس۔ جدید دور نے ہر چیز کی طرح کچن کی اس ضروری چیز کو بھی نیا رنگ دے دیا ہے۔ اب ایسے خوشنما چولہے آچکے ہیں جو دیکھنے میں صرف شیشے کی پلیٹ ہوتے ہیں۔
پرنٹرز
پرنٹر مشینیں اتنی بڑی ہوتی تھیں کہ یہ صرف اخبار کے دفتر یا کتابوں کی بڑی دکانوں پر ہوتے تھے لیکن اب اسمارٹ پرنٹرز نے ہ مشکل بھی آسان کردی۔ اتنے چھوٹے سائز اور خوبصورت باڈی میں مل جاتے ہیں کہ اب انھیں گھروں میں رکھنا بہت آسان ہوگیا ہے۔