اچانک 900 کروڑ روپے اکاؤنٹ میں آگئے اور پھر۔۔ جانیے طالب علموں کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کہاں سے آئے؟

image

ویسے تو دنیا میں ایسے کئی واقعات پیش آئے ہیں جس میں دھوبی، آئیسکریم والے اور دیگر افراد کے نام پر کروڑوں روپے موجود ہونے کا انکشاف ہو چکا ہے، اب تو ہر غریب ڈرتا ہے کہیں وہ بھی کروڑ پتی نہ ہو۔ ہماری ویب کی اس خبر میں بھی کچھ ایسا ہی ہے مگر مختلف یہ ہے کہ اس بار اسکول کے طالب علموں کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی شہر کٹھیار سے تعلق رکھنے والے دو طالب علم اس وقت پورے گاؤں میں مشہور ہو گئے جب ان طالب علموں کے نام پر اکاؤنٹ موجود تھے اور اس اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے پائے گئے۔

چھٹی جماعت کے طالب علم گروچرن وشواس اور اشیش کمار کے بینک اکاؤنٹ میں 900 کروڑ بھارت روپوں سے زائد کی خطیر رقم جمع کروا دی گئی تھی، اکاؤنٹ خطیر رقم دیکھ کر دونوں طالب علم حیران پریشان تھے۔
واقعہ کا علم دونوں طالب علموں کو اس وقت ہوا جب طالب علم حکومت کی جانب سے ملنے والے یونیفارم کی رقم کی معلومات کے سلسلے میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا گئے۔ گروچرن کے بینک اکاؤنٹ میں 62 کروڑ بھارتی روپے موجود تھے، جسے دیکھ کر خود گروچرن بھی پریشان تھا ۔ جبکہ اشیش کے اکاؤنٹ میں 905 کروڑ بھارتی روپے تھے، جو اسے یہ بات سوچنے پر مجبور کر رہے تھے کہ میں اس بات پر ہنسو یا روؤں۔
اس حوالے سے مجسٹریٹ کا بیان بھی سامنے آگیا ہے، ان کے مطابق بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US