ہماری ویب کی جانب سے آپ کو ہر ہفتے کے پہلے دن گذشتہ ہفتے کی یاد تازہ کروائی جاتی ہے اور ہر دن کے کچھ اہم واقعات کو یاد کروایا جاتا ہے ایے ہی آج بھی ہم آپ کے لئے گذشتہ دنوں کی یادیں لے کر آئے ہیں جو آج بھی لوگوں کو غمگین کر جاتی ہیں۔
٭ منال خان کا ولیمہ:
منال خان کا ولیمہ گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا، ان کے جوڑے کی قیمت اور اب کلچ کی قیمت سامنے آئی ہے جس پر صارفین نے جہاں ان کو خوب پسند کیا وہیں ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔
٭ رضاعی بھائی بہن:
ہم ٹی وی کے ڈرامے '' جدا ہوئے کچھ اس طرح'' کی پچھلے ہفتے آنے والی قسط میں دکھایا گیا ہے کہ اسد اور ماہا جوکہ ایک دورسے کے رضاعی یعنی دودھ شریک بھائی بہن ہیں، ان کی شادی کردی گئی ہے کیونکہ ان کے گھر والوں کو اس کا علم نہیں ہے اور شادی کے بعد ماہا کے ہاں اولاد بھی ہونے والی ہے، جس پر تائی جان ماہا کے والد کو بتا رہی ہیں کہ یہ دونوں رضاعی بھائی بہن ہیں اس مسئلے پر مولوی صاحب سے بھی ڈرامے میں رابطہ کیا جاتا ہے البتہ اس ڈرامے پر میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ کیسے بھائی بہن کی شادی ہوگئی؟
عوام کا مؤقف ہے کہ: '' کیا میڈیا اندھا ہوگیا تھا یہ ڈرامہ نشر کرتے وقت، کیا پیمرا نے اپنا کام کرنا چھوڑ دیا؟ کسی نے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر جیسا آدمی ہر جگہ آگ پر تیل ڈالنے کا کام کرتا ہے اس نے پھر ایسا ڈرامہ لکھ ڈالا جو سوالیہ نشان ہے؟ نہ مذہب میں اس کی اجازت اور نہ ہی روایات اس کی حامی، آخر یہی دکھانے کے لئے رہ گیا تھا ''
اس پر یوٹیوبر علی گُل پیر نے بھی پیروڈی کرڈالی جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جو خواب وائرل ہو رہی ہے، ساتھ ہی ساتھ سوشل میڈیا پر ہالی ووڈ کے میٹ گالا میں اداکاروں کی تصویر کے ساتھ بھی یہ سین وائرل کیا جا رہا ہے کیونکہ اس میں ان کے لباس کو دیکھ کر لگ رہا ہے جیسے رضاعی پہن لی ہو۔
٭ ممتاز بیگم کی سگریٹ نوشی:
کراچی کے چڑیا گھر میں موجود ممتاز محل کی ممتاز بیگم کے چرچے پورے پاکستان میں مقبول ہیں۔ ملک بھر سے لوگ جب کراچی کے چڑیا گھر گھومنے آتے ہیں تو ممتاز بیگم کے دیدار کے لیے ان کے محل کی جانب ضرور رخ کرتے ہیں۔
ممتاز بیگم بچوں اور بڑوں کو مزیدار قصے سنانے کے ساتھ ان کی قسمت کا حال بھی سناتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی مختلف ویڈیوز موجود ہیں لیکن اب ان کی جو تازہ ترین ویڈیو سامنے آئی ہے وہ دیکھنے کے بعد آپ کو ممتاز بیگم کی حقیقت سامنے آجائے گی۔
سوشل میڈیا پر ممتاز بیگم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گرمی سے تنگ آکر اپنے چھوٹے سے محل کے باہر سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ کسی شخص نے ان کی سگریٹ نوشی کے دوران ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو وائرل ہو رہی ہے۔
شاہد آفریدی کی بیٹی کی سالگرہ:
شاہد آفریدی
کی بیٹی عجوہ آفریدی کی سالگرہ تھی جسے شاہد آفریدی نے خوبصورت انداز میں سلیبریٹ کیا اور ایک پیارا سا کیک بھی کاٹا جس پر تتلی بنی ہوئی تھی۔ اس موقع پر شاہد نے اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈالی اور ساتھ یہ پیغام لکھا کہ “ عجوہ کو سالگرہ مبارک ہو۔ میری تیسری بیٹی جو میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ آج میں بہت خوشی سے گھر آیا تاکہ تمھاری زندگی کے اس خاص دن پر تمھارے ساتھ وقت گزار سکوں۔ میں اللہ سے تمھاری ہر خوشی کے لئے دعاگو ہوں۔ بابا کی طرف سے بہت سارا پیار۔
٭ سانپ کا خون پیا:
63 سال میں بھی انیل کپور جتنے ہینڈسم اور دکھائی دیتے ہیں اس پر دیگر اداکار بھی حیرانگی کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
مقبول اداکار انیل کپور نے اداکار ارباز خان کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جس کے ایک سیگمنٹ میں میزبان ارباز خان نے ان کے بارے میں لوگوں کی رائے سے متعلق آگاہ کیا۔
شو میزبان ارباز خان نے لوگوں کی رائے کے مطابق انہیں بتایا کہ انیل کپور خود کو جوان رکھنے کے لیے پلاسٹک سرجری کرواتے ہیں اور سانپ کا خون پیتے ہیں۔
ارباز خان کی زبانی لوگوں کی رائے سننے کے بعد انیل کپور خود کو ہنسنے سے روک نہیں پاتے اورآگے سے ہی میزبان سے سوال کرتے ہیں کہ یہ حقیقت ہے یا لوگوں کو آپ نے پیسے دے رکھے ہیں؟ جس پر ارباز انہیں کہتے ہیں کہ نہیں یہ رائے عام لوگوں کی ہے میں نے کسی کو پیسے نہیں دیے ہیں۔
٭ افغان طالبان نے بھارتی اینکر کو بدمعاش کہا:
ھارتی خاتون اینکر جو بھارتی شو اب تک ڈاٹ ان کے پروگرامز ہوسٹ کرتی ہیں انہوں نے افغان طالبان کے سپوکس مین صحآفی کو اپنے شو میں بلایا اور اونچی آواز میں کہا کہ خواتین پر افغانستان میں ظلم کیا جا رہا ہے وہ کیسے ڈھکی چھپی گھوم رہی ہیں، شاہینہ بھی افغانستان میں ایک صحافی تھیں جو ڈر کے مارے بھاگ کر انڈیا آگئیں ہیں یہ کب تک چلے گا؟ یہ دہشت ہے طالبان کی جس کے جواب میں افغان صحافی نے خاتون اینکر کو لاجواب کردیا۔
'' تم اینکر نہیں بدمعاش ہو، اپنی آواز نیچی رکھو ابھی ہم نے کشمیر میں قدم نہیں رکھا ہے، ہم نے کوئی بھارت کی طرح سری نگر میں بمباری نہیں کی، لیکن بہت جلد ہم افغانستان سے نمٹ کر کشمیر کا رخ کریں گے، تم اپنا لہجہ درست کرو، بات ٹھیک سے کرو، تمہاری طرح رپورٹنگ کوئی نہیں کرتا جس پر خاتون اینکر نے غصے میں مائیک کا رخ دوسری طرف موڑ دیا۔ ''
٭ حرا کے والد:
اداکارہ حرا مانی کے والد کے انتقال کے بعد ان کی والد کے ساتھ تصاویر اور پیغام خوب وائرل ہوا۔ حرا نے والد کے لئے تعزیتی پوٹ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہئے لکھا کہ:
''
موت ایک نئی زندگی کا دروازہ ہے لہٰذا ہوشیار رہو دوسروں کے ساتھ کچھ برا نہ کرو اور موت کے بعد اپنی نئی زندگی کو محفوظ رکھو۔ میرے ابّو کی بہت اچھی اچھی باتیں تھیں جو میں وقتاََ وفقتاََ آپ کے ساتھ شیئر کرتی رہوں گی۔''
٭ کرن ناز کا حجاب:
سماء کی نیوز اینکر کرن ناز نے حجاب پر تنقید کرنے والے تمام لوگوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنے شو کے دوران حجاب پہنا اور سوال کیا کہ حجاب پہن کر شو کرنے سے نا ان کے الفاظ میں کمی آئی ہے اور نہ ہی ان کی سوچ بدلی تو حجاب کس طرح لڑکیوں کو ابنارمل بناتا ہے یا کس طرح لڑکیوں کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے؟ کرن ناز نے ایسی چند خواتین کے نام بھی گنوائے جو حجاب کے ساتھ ملک و قوم کا نام روشن کررہی ہیں جن میں انھوں نے شہناز لغاری کا نام لیا جو پہلی خاتون پائلٹ ہیں جو باقاعدہ حجاب میں جہاز اڑاتی ہیں اس کے علاوہ نصرت سحر عباسی جو اب حجاب کرتی ہیں لیکن سندھ میں سیاست کرتی ہیں اور خواتین کے حقوق کے لئے آواز بھی اٹھاتی ہیں
٭ عمر شریف:
عمر شریف کی انتہائی طبیعت ناساز ہے، جس پر ان کے گھر والوں نے حکومت سے امریکہ کا ویزا لینے کے لئے مدد کی درخواست کی تھی اور حکومتی انتظامات بھی بروقت ہوئے، ساتھ ہی ان کی بیگم نے ہسپتال سے ان کی وائرل ہونے والی تصاویر پر بھی خوب تنقید کی۔