کراچی میں تیز بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

image

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی شہر میں ایک بار پھر تیز بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج رات سے مون سون ہوائیں کے ملک مختلف علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 25 ستمبر سے ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تاہم آج سے جمعہ تک دارلحکومت اسلام آباد سمیت صوبے پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جبکہ ہری پور، مردان، پشاور، کوہاٹ، گلگت بلتستان دیگر حصوں میں وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات سے ہفتہ تک کراچی سمیت بلوچستان کے مشرقی حصوں اور جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US