جوڑی ہو تو ایسی جو اپنی شادی کے چند دن بعد سیر کے لیے کراچی سے چین کے بارڈر تک موٹر سائیکل پر پہنچ گئی۔
آج ایک ایسے جوڑے کی کہانی آپ کے بتانے جا رہے ہیں جنہوں اپنے سفر سے سب کو حیران کر دیا۔
دونوں میاں بیوی اپنی شادی کے 6 ماہ بعد لمبے سفر کے لیے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر چائنا بارڈر چلے گئے۔ میاں کا نام نبیل ہے جو ایک سرکاری ملازم ہیں جبکہ ان کی اہلیہ پولیس میں کمانڈو ہیں۔
انٹرویو میں نبیل نے بتایا کہ سفر ہمارا بہت اچھا رہا، ہمیں راستے میں بارشوں کا سامنا رہا اور سفر آسان نہیں، انہوں نے بتایا کہ چائنا بارڈر پر بہت زیادہ ٹھنڈ تھی۔
نبیل کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ سفر کے دوران جب میرے شوہر تھک جاتے تو میں موٹر سائیکل چلاتی اور جب میں تھک جاتی تو میرے شوہر موٹر سائیکل چلاتے تھے۔
جوڑے کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے ایک طویل سفر طے کیا۔