گزشتہ دنوں پاکستانی شوبر اداکار منال خال اور احسن محسن اکرام رشتہ ازدواج میں بندھ گئے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل ہوئیں۔
جس کے بعد منال اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کو اپنے شوہر کے ساتھ ڈنر اور لنچ وغیرہ کی تصاویر بھی شئیر کر رہی ہیں، گزشتہ روز منال خان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لائیو آئیں اور مداحوں کو بتایا کہ وہ شادی کی تقریبات کے بعد بہت تھک گئی ہیں اور اب کچھ دنوں کے لئے شوبز سے خود کو دور کر کے اپنے شوہر اور کتابوں کو وقت دینا چاہتی ہیں۔
منال خان کی بہن ایمن خان کی بھی شادی کے بعد سے اب تک انہوں نے شوبز سے دوری اختیار کر رکھی ہے اور اب منال بھی ایمن کی طرح گھر والوں اور شوہر کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہیں اس لئے وہ کچھ وقت تک ڈراموں میں کام نہیں کریں گی۔
منال نے اپنی لائیو ویڈیو میں مداحوں کا ان کتابوں کے بارے میں بھی بتایا جو وہ آج کل پڑھ رہی ہیں اور مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے زریعے جڑے رہنا کا پیغام بھی دیا۔