کورونا کے بعد بال جھڑ گئے ہیں یا صحت گر گئی ہے، ڈاکٹر عائشہ سے جانیں ان غذاؤں کے بارے میں جن سے گری ہوئی صحت کو بحال کر کے دوبارہ صحت مند زندگی کی جانب پلٹا جاسکتا ہے۔ کورونا کے بعد بہترین ڈائٹ اور سرگرمیوں کے بارے میں جاننے کے لئے دیکھیے “ہماری ویب“ کی خصوصی ویڈیو
اس ویڈیو میں ڈاکٹر عائشہ بتا رہی ہیں کہ انسان کو اپنی صحت اچھی رکھنے اور کووڈ سے بچنے کے لئے چار چیزوں پر توجہ دینا ضروری ہے جن میں سے ایک متوازن غذا، بھرپور نیند، ورزش اور چوتھی چیز ذہنی دباؤ سے دور رہنا ہے۔ یہ وہ چیزیں ہیں جو انسان کے اندر کا مدافعتی نظام طاقت ور بناتی ہیں اور کورونا وائرس سے بچنے یا اس کا شکار ہونے کے بعد صحت مند زندگی کی جانب پلٹنے میں مدد کرتی ہیں۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر عائشہ نے بتایا کہ عالمی وبا کے دوران کسی گھریلو ٹوٹکے یا کسی خاص چیز کو بہت زیادہ کھانے پر زور نہ دیں کیونکہ ایسی کوئی چیز سائنسی طور ثات نہیں ہوسکی کہ کوئی چیز کووڈ سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ البتہ اس طرح کی چیزوں سے الٹا صحت کو نقصان پہنچتا ہے۔