بچہ بال اٹھانے گیا اور اسی دوران مین ہول میں جا گرا پھر ۔۔ ڈھائی سالہ معصوم بچہ کھیلنے کے دوران کھلے گٹر میں گر کر دنیا سے چل بسا

image

کراچی سے تعلق رکھنے والا ایک اور ننھا معصوم بچہ کھلے میں مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ شہر کراچی میں ایسے کئی کیسز روزانہ کی بنیاد پر سامنے آتے ہیں کہ جہاں کھلے گٹر وں میں بچے بے دھیانی میں یا کھیل کود کے دوران گر کر جاں بحق ہوجاتے ہیں۔

کراچی کی سڑکوں، گلیوں میں گٹر کے منہ یوں ہی کھلے پڑے ہیں جو حکومت کی عدم توجہ کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گارڈن ویسٹ میں ڈھائی سالہ حمزہ گھرکے باہر کرکٹ کھیلنے کے دوران بال اٹھانے جاتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہو گیا،معصوم حمزہ کی نمازجنازہ علاقے کی مقامی مسجد میں ادا کر دی گئی ، متوفی کے گھر والوں نے بتایا کہ رات کو علاقے میں نعت کی محفل کے دوران واقعہ پیش آیا، بچے کے ہاتھ میں موجود گیند مین ہول میں دیکھی تو شک ہوا کہ بچہ گٹر میں گرا ہوگا، معصوم بچے کی میت گھر پہنچی تو ہر سو کہرام مچ گیا،اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

جاں بحق ہونے والے بچے کے لواحقین نے اعلیٰ حکام سے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جاں بحق ہونے والا بچہ عظیم پلازہ کا رہائشی تھا اور اپنے دادا کے گھر آیا ہوا تھا۔ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے بچے کی نماز جنازہ میں شرکت کی جس کے بعد اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US