ایک سال میں 3 ہیلی کاپٹر تباہ ۔۔ بڑی بڑی باتیں کرنے والے بھارت کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا

image

بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھم پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹس زخمی اور ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کر رہا تھا، تاہم دھند کے باعث ہیلی کاپٹر کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔ جبکہ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور وہاں سے دو زخمی فوجیوں کو نکال لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹرز گر کر تباہ ہوچکے ہیں۔

جن میں سے گزشتہ ماہ اگست میں بھارتی فوج کا AA 254 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا۔ تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

جبکہ رواں سال جنوری میں بھارتی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر کٹھوعہ ضلع کھن پور میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ جس کے نتیجے میں ایک بھارتی پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts