اکثر لوگ شکایت کرتے ہیں کہ انہیں رات میں نیند نہیں آتی اور بہت بے چینی ہوتی ہے جبکہ وہ صبح سویرے کے اُٹھے ہوئے ہوتے ہیں مگر پھر بھی نیند غائب رہتی ہے۔
آج ہم ایسے ہی لوگوں کے لئے لائے ہیں ایک ایسی معلومات جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، تو پھر اس تحریر کو آخر تک پڑھیں اور جانیں کہ کیا کرنے سے نیند میں بہتری آ سکتی ہے۔
دوستوں کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ رات کو اگر آپ سوتے وقت اپنے بستر کے پاس پانی کا ایک گلاس رکھ لیں تو کیا ہوگا؟ نہیں جانتے تو کوئی بات نہیں ہماری ویب دے گی آپ کو اس سوال کا جواب۔
آپ سوتے وقت اپنے بستر کے پاس پانی کا گلاس رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟
یہ بات تو ہم سب جانتے ہی ہیں کہ پانی کو اگر ہوا میں رکھ دیں تو یہ ''ویپرز'' بن کر اُڑ جاتا ہے اور ہوا میں شامل ہو جاتا ہے، لیکن اگر آپ رات کو سوتے وقت پانی کا ایک گلاس بھر کر اپنے سرہانے رکھ لیں تو یہ آپ کو سکون پہنچاتا ہے اور نیند میں بہتری لاتا ہے۔
کیونکہ یہ ہوا میں نمی پیدا کر دیتا ہے جو سانس کے زریعے جب آپ کے دماغ تک جاتی ہے تو دماغ کے سیلز پُرسکون بناتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو با آسانی سونے میں مدد ملتی ہے۔
ہاں صبح اُٹھ کر اس پانی کو پھینک ضرور دیجیئے گا کہتے ہیں کہ اس پانی میں سارے منفی اثرات اور جذبات ہوتے ہیں جو ہمیں سونے میں پریشان کرتے ہیں، سچ ہے یا نہیں ٹپ کو ٹرائے کر کے دیکھنے میں کیا حرج ہے؟
تو اب اگر آپ کو بھی سونے میں مشکل کا سامنا ہو تو ایک گلاس میں پانی بھریں اور اپنے بیڈ کے پاس رکھ کر سو جائیں، پھر دیکھیں اس کا کمال۔
اگر آپ کو ہماری یہ ٹپ پسند آئے تو ابھی ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر جائیں اور کمنٹ میں ہمیں بتائیں ساتھ ہی اس تحریر کو لائیک اور شئیر کرنا نہ بھولیئے گا۔