ویسے تو کئی ایسی خبریں موصول ہوتی ہیں جن میں پاکستان اور پاکستانیوں سے متعلق کوئی نا کوئی منفی بات ہی ہوتی ہے۔
مگر ہماری ویب کی اس خبر میں اوور سیز پاکستانی اور وہ پاکستانی جو کہ بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، خاص معلومات موجود ہے۔
متحدہ عرب امارات ان ممالک میں شامل ہے جہاں کثیر تعداد میں پاکستانی موجود ہیں، جو کہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں دن رات لگا دیتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں منی پاکستان سے متعلق اگر آپ نہیں جانتے تو ہو سکتا ہے یہ خبر آپ کے لیے نئی ہو۔
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے نام سے موجود یہ آرگنائزیشن متحدہ عرب امارات میں اوور سیز پاکستانیوں کے لیے کسی سکون دہ جگہ سے کم نہیں ہے۔
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی آج جس مقام پر موجود ہے وہ جگہ شیخ راشد بن سعید المخطوم کی جانب سے 1971 میں پاکستانیوں کو تحفے میں دی تھی۔
اس ایسوسی ایشن میں پاکستان اسپورٹس کلب واقع ہے جو کہ کھیلوں سے متعلق پاکستانیوں کو تفریح فراہم کرتا ہے اور انہیں ان کے پسندیدہ کھیل کے قریب بھی رکھتا ہے۔
پاکستان میڈیکل سینٹر کے نام سے قائم ادارہ پاکستانیوں کو طبی معلومات اور امداد فراہم کرتا ہے۔ جبکہ پہلا نان پرافٹ ادارہ ہے جو کہ پاکستانیوں کی جانب سے چلایا جا رہا ہے۔
2015 میں پاکستان آڈیٹوریم کا قیام عمل آیا جبکہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی متحدہ عرب امارات کا دوسرا سب سے بڑا کمیونٹی سروسز کا ادارہ ہے، جسے دیگر کمیونٹیز بھی فالو کر رہی ہیں۔
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں لائیبریری، اسپورٹس کلب، جم اور دیگر سہولیات بھی موجود ہیں جو کہ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے بنائی گئی ہیں۔ اس ادارے کی عمارت میں ایسی اپنائیت ہے جو کہ پاکستانیوں کو بخوبی پردیس میں رہ کر بھی وطن کی یاد دلاتی ہے۔