انڈے بچوں سے لے کر بڑوں تک کی پسندیدہ خوراک ہے جو کسی نہ کسی شکل میں ہر کوئی کھاتا ہے۔ جہاں انڈے کھانے میں مزیدار لگتے ہیں وہیں اس کے چھلکے بھی انتہائی کارآمد ہیں۔ اس آرٹکیکل میں آپ کو انڈوں کے چھلکوں کے ایسے حیرت انگیز فائدوں کے بارے میں بتایا جائے گا جن سے آپ پہلے واقف نہیں ہوں گے۔
دانتوں میں درد کے لئے
دانتوں میں درد ہو تو لوگ لونگ منہ میں رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ انڈے کا چھلکا بھی وہی خواص رکھتا ہے جو دانتوں کے درد کو ختم کرنے کے لئے لونگ میں پائے جاتے ہی۔ اگر دانتوں یا مسوڑھے میں درد ہو تو انڈے کے چھلکے پیس کر کمفری جڑ (اسی نام سے میڈیکل اسٹور میں دستیاب ہے نیز اس کا پودا بھی آسانی سے مل جاتا ہے اور بہت فائدہ مند ہے) کو ہم وزن ملا کر درد کے مقام پر لگائیں۔ تھوڑی دیر میں درد جاتا رہے گا۔
چھری تیز کرنے کے لئے
چھری کی تیزی کم ہوجائے تو بجائے نئی چھری خرید کر پیسے ضائع کرنے کے بجائے انڈوں کے چھلکوں کو چورا کرکر فریزر میں رکھ لیں اور جب وہ ٹھنڈے ہوجائیں تو چھری کو اس چورے پر پھیریں۔ چھری کی دھار تیز ہوجائے گی۔
سفید کپڑے پیلے پڑ جائیں تو اس طرح سفید کریں
سفید کپڑے رکھے رکھے پیلے پڑ جاتے ہیں انھیں دوبارہ سفید کرنے کے لئے ایک تھیلی میں انڈے کے چھلکوں کو ڈال کر نامدھ لیں اور واشنگ مشین میں ڈال کر چند ٹکڑے لیموں کے سلائس بھی ڈال دیں۔ کپڑے بالکل نئے نکور اور سفید ہوجائیں گے۔
انڈے کے چھلکے کیلشئیم کے لئے بہترین ہیں
انڈے کے چھلکوں کو صاف کرکے سکھا لیں اور باریک پیس لیں۔ مختلف کھانوں میں ان کو چھڑکنے سے آپ کے جسم میں کیلشئیم کی کمی پوری ہوجائے گی۔ ہڈیوں میں کیلشئم کی کمی بھی اس طرح پوری کی جاسکتی ہے
بالوں کو چمکدار بناتا ہے
انڈوں کے چھلکوں کا پاؤڈر بنا کر سیب کے سرکے میں شامل کیا جائے تو یہ بہترین کنڈیشنر بن جاتا ہے۔ اس آمیزے کا ایک چمچ سادے پانی میں ملا کر بال شیمپو کرنے کے بعد سر میں لگائیں۔ بال چمکدار اور خوبصورت ہوجائیں گے۔
چہرے کی حساسیت دور کرتا ہے
انڈے کی زردی یا سفیدی کو تو ماسک کے طور پر استعمال کیا ہی جاتا ہے لیکن انڈے کے چھلکوں کے پاؤڈر کو اپنی جلد کے حساب سے مختلف چیزوں جیسے دودھ، دہی وغیرہ میں ملا کر چہرے پر ماسک کے طور پر لگانے سے جلد کے مسائل کم ہوتے ہیں جلد روشن اور بے داغ ہوتی ہے اور حساسیت بھی کم ہوجاتی ہے۔