پاکستان میں دھماکے کرنے بھیجا گیا تھا ۔۔۔ جانیے ایجنٹ نے انٹرویو میں کیا کچھ بتا دیا؟

image

پاکستان کی وزارت داخلہ کی جانب سے متعدد بار کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ تاہم خبر کے مطابق بھارت کی حفیہ ایجنسی 'را' کا ایک اور جاسوسی نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔

بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے ایجنٹ ڈینیئل نے انکشاف کیا ہے کہ 'را' کی جانب سے پاکستان میں بم دھماکے کرنے بھیجا گیا تھا۔

'را' کے خفیہ ایجنٹ ڈینیئل نے یہ انکشاف ایک بھارتی چینل کو انٹرویو میں کیا۔ جہاں اس نے بتایا کہ جاسوسی کے لیے لوگ صرف بھارت بھیجتا ہے، پاکستان ایسا نہیں کرتا۔

ڈینیئل کو پاکستانی خفیہ اداروں کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد اسے بھارت کے حوالے کردیا تھا۔ ڈینیئل کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں 4 سال قید کاٹی ہے، جبکہ پاکستان کی قید میں اب بھی ایک اور 'را' کا ایجنٹ موجود ہے۔

اس نے کہا کہ پاکستانی قید سے بھارت واپسی پر بھارتی حکومت نے 15 ہزار روپے دے کر فارغ کر دیا تھا۔

بھارتی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈینیئل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’را‘ اب بھی پاکستان میں اپنی سرگرمیوں میں ملوث ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US