بارش ہوئی اور شہر پانی پانی ہوگیا ۔۔ دیکھے کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد کے مناظر

image
کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے بعد اہم سڑکوں پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا ہے۔ تاہم کارساز سے شارع فیصل جانے والی سڑک پر بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ ایف ٹی سی سے میٹروپولیٹن کے درمیان سڑک کہ دونوں جانب ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔ جبکہ لیاقت آباد ، جہانگیر روڈ ، گرو مندار ، تبت سینٹر اور ریگل چوک کے اطراف سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی کی اہم شاہراہ کے دونوں اطراف پانی جمع ہے۔ تاہم ویڈیو آج کی بارش میں بنائی گئی ہے یا نہیں اس بات کی تصدیق نہ ہوسکی۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US