بہت خوش ہوں کہ پندرہ سال بعد میری طلاق ہوگئی... 3 ایسی عورتیں جو جنہوں نے طلاق کے بعد عجیب و غریب حرکتوں سے سب کو دنگ کردیا

image

شادی کے دن تو ہر دلہن ہی خوش نظر آتی ہے لیکن کچھ ایسی خواتین بھی ہہیں جو اپنی طلاق پر شادی کے دن سے زیادہ خوش نظر آئیں اور طلاق ہونے کی خوشی کو منفرد انداز میں منایا بھی۔

طلاق کا کیک کاٹنے والی پاکستانی خاتون

چند دن پہلے سوشل میڈیا پر جویریہ ورک نے اپنی سہیلی ماہم آصف کی طلاق کو سیلیبریٹ کرتے تصویر ڈالی جس میں ایک کیک بھی موجود تھا جس پر ہیپی ڈائیورس لکھا ہوا تھا۔ ماہم کی تصویر اور انھیں ہنستے مسکراتے طلاق سیلیبری کرتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ہمت کو سراہا اور کہا کہ کبھی کبھی ایک برے رشتے سے اکیلا رہنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

سترہ سال کی شادی ختم اب آزادی مناؤں گی

اسی طرح لندن میں رہنے والی سونیا گپتا نے اپنی سترہ سال کی شادہ کو ختم ہونے کو آزادی قرار دیا۔ سونیا اس طلاق کے لئے تین سال سے کوشش کررہی تھیں جس میں کامیاب ہونے پر انھوں نے باقاعدہ ایک پارٹی کا اہتمام کیا جس میں رنگ برنگی تھیم رکھی اور خود فائنلی ڈارئیورسڈ کا سلیشن بھی پہنا۔

پندرہ سال بعد شوہر کو بائے بائے

کیتھرین نوویرہ نے بھی اپنے شوہر سے پندرہ سال ساتھ رہنے کے بعد طلاق کا فیصلہ کیا اور طلاق پر قریبی دوستوں کو پارٹی دی۔ کیتھرین نے اس پارٹی میں بائے بائے بوائے والے غبارے اور کیک بھی بنوایا۔ پارٹی کے دوران کیتھرین کافی خوش نظر آتی رہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US