وردیوں پر کیمرہ لگا دیا ۔۔ عوام کے ساتھ پولیس کی بد سلوکی پر نظر رکھنے کیلئے وردی پر کہاں کہاں کیمرے لگائے گئے؟

image

ہم اکثر سنتے ہیں کہ پولیس عوام سے اچھا رویہ نہیں رکھتی لیکن اب ایسا نہیں ہو گا کیونکہ عوام سے بد سلوکی روکنے کیلیے پولیس اہلکاروں کو جسم پر کیمرے لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

یہ کیمرے آزمائشی طور پر ابھی ٹریفک پولیس کی وردی کے درمیان میں اور ڈولفنز اہلکاروں کے کندھے پر باڈی کیم نامی کیمرے فکس کر دیے گئے ہیں۔

ابھی تمام اہلکاروں کو یہ کیمرے نہیں دیے گئے کیونکہ ابھی یہ مرحلہ آزمائش کے طور پر ہے اس لیے چند اہلکاروں کی ہی وردیوں پر لگائے گئے ہیں۔یہ کیمرے ابھی لاہور پولیس کی وردیوں پر لگائے گئے ہیں اور یہ کیمرے 13 گھنٹے لائیو لوکیشن کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ ان کیمروں کو سیف سٹی سے مانیٹر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور پولیس نے شہر میں جنسی ہراسگی پر رپورٹ میں کہا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں شہر میں جنسی ہراسگی کے 642 مقدمات درج ہوئے، جب کہ چودہ اگست کے بعد مجموعی طور پر واقعات میں تین سو فی صد اضافہ ہوا ہے۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 14 اگست سے قبل مقدمات کی تعداد 150 سے کم تھی، جنسی ہراسگی کے اگست میں 323، اور رواں ماہ 319 مقدمات درج ہوئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US