پولیس ویکسین نہ لگوانے والوں کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟ ۔۔ نئی ہدایت نے عوام کو مشکل میں ڈال دیا

image

حکومت کی جانب سے لوگوں کو ویکسین لگوانے کیلئے مختلف انداز میں ترغیب دی جارہی ہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اگر آپ نے ویکسین نہیں لگوائی ہوئی ہے تو آپ کو کن مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سندھ پولیس کی جانب سے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے خلاف مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اے آئی جی آپریشنز نے تمام ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیزکو خط کےذریعے آگاہ کردیا ہے۔ جس کے مطابق پولیس احکام سڑکوں پر شہریوں کے ویکسینیشن کارڈ چیک کریں گے۔

جبکہ پہلے مرحلے میں ویکسینیشن کارڈ نہ ہونے کی صورت میں صرف انتباہ کرکے چھوڑ دیا جائے گا۔ تاہم گزشتہ روز سندھ کے شہر سکھر میں پولیس نے ویکسین کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے 91 افراد کو گرفتار کیا، تاہم گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت کی جانب سے ان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کیلئے این سی او سی نے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔ جسکے مطابق یکم اکتوبر سے ویکسینیشن نہ لگوانے والے افراد اندرونِ ملک اور بیرون ممالک ہوائی سفر نہیں کر سکیں گے۔ جبکہ شادی، شاپنگ سینٹر سمیت دیگر مقامات پر جانے کی پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ وہ افراد جہنوں نے مکمل ویکسین نہیں لگوائی ہے وہ ڈائننگ ان اور آؤٹ کی سہولت سے محروم رہے گے۔ جبکہ کسی ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس میں رہائش اختیار کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US