پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی جو آج بھی لاوارث ہی م گزشتہ روز کی بارش نے کراچی والوں کا جینا مشکل کر دیا ہے مگر آج بھی کراچی والے بارش میں پھنسنے کو تیار رہیں۔
کیونکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ کراچی کے باسیوں کو یہ کہا گیا ہے کہ دوسپہر 2 سے 3 بجے کے درمیان تیز بارش کی توقع ہے ۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کو ایک اور اسپیل داخل ہو نے کا امکان ہے جس
سے 27 سے 30 ستمبر تک بارشیں متوقع ہے ، یہاں یہ باتنے کی ضرورت ہے کہ آج ہونے والی بارش سے شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ گزتہ روز کی بارش سے شہر اربن فلڈنگ کا شکار تھا،سڑکوں پر پانی جمع رہا جو کہ اب ختم ہو گیا ہے لیکن کے الیکٹرک کے کئی فیڈر ٹرپ بھی ہوئے اس بارش سے جنہیں بحال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 70 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، نارتھ کراچی میں 49 اعشاریہ 2 ملی میٹر، اولڈ ایئر پورٹ میں 19 اعشاریہ 2 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 16 اعشاریہ 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے سکھر، کراچی،نواب شاہ، لاڑکانہ، دادو اور حیدرآباد میں 23 سے 25 ستمبر تک مسلسل بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔