احمد شاہ اپنی پہلی بستے والی ویڈیو کے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد پاکستان کے مشہور ترین بچے اور ایسے سیلیبریٹی ہیں جنہیں لوگ بےحد پسند کرتے ہیں اور ان کی ہر ویڈیو بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔
گزشتہ روز احمد شاہ کی ایک اور نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احمد 1 اور 2 سے 3 سال کی عمر کے ہیں اور بہت ہی پیارے اور نٹ کھٹ ہیں، ان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بےحد پسند کیا جا رہا ہے اور لوگ اس پر بھرپور کمنٹس کر رہے ہیں۔
احمد کے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی فالوورز ہیں جو ان کی ویڈیوز کو بےحد پسند کرتے اور شئیر کرتے ہیں، احمد کی مقبولیت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ پاکستان کے نجی نیوز چینل کے شو ''جیتو پاکستان'' کا بھی حصہ ہیں جہاں سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔
احمد شاہ کی وائرل ہونے والی نئی ویڈیو ملاحظہ کریں۔