عمر اکمل کی نئی ویڈیو کے چرچے ۔۔ صارفین نے دلچسپ و مزاحیہ تبصرے کر ڈالے

image

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل جو کہ ہمیشہ خبروں میں رہنے کا فن جانتے ہیں۔ ایک بار پھر انکی بنائی ہوئی ٹک ٹاک ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مختلف انداز میں تبصرے شروع ہوگئے ہیں۔

چند روز قبل عمر اکمل نے ٹک ٹاک پر ایک انڈین گانے کے ساتھ اپنی ویڈیو شیئر کی جہاں وہ اس گانے پر پرفارم کررہے ہیں۔ تاہم انکی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف انداز میں تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کرکٹ میں کھیل نے کا موقع نہیں ملا تو لڑکے نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانا شروع کردی۔ تاہم ساتھ میں لکھا کی اچھی بنائی ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ کاش یہ اعتماد میرے اندر ہوتا تو بس!

ایک نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ہاتھ پکڑنا سکرپٹ میں نہیں تھا۔

ایک نے لکھا کرکٹ ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر ٹک ٹاکر بن گئے ہیں۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے۔

یاد رہے عمر اکمل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 2009 سے 2019 تک کھیلتے رہے ہیں۔ جبکہ پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ کے بارے نہ بتانے پر انہیں 18 ماہ کیلئے کرکٹ کھیلنے سے روک دیا تھا


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US