میں جانتا تھا کہ میری بیوی کے بچے نہیں ہوسکتے پھر بھی اس سے شادی کی ۔۔ جانئیے ایسے آدمی کی کہانی جس نے بیوی کی بیماری کے باوجود ساتھ نہیں چھوڑا

image

میں جانتا تھا کہ میری ہونے والی بیوی کو بچے نہیں ہوسکتے اس کے باوجود بھی میں نے اس سے شادی کی۔

ریاض احمد نجم کا تعلق ان چن باہمت مردوں میں سے ہے جو مردانگی کے خالی خولی دعوے کرنے کے بجائے عملی اقدام کرکے معاشرے کے لئے مثال بنتے ہیں۔ شادی سے پہلے ملیحہ، ریاض کے دفتر میں ان کے ماتحت ملازمت کرتی تھیں اور اکثر چھٹیاں کرتی تھیں جس کی وجہ سے ایک بار ریاض نے آخر ملیحہ سے ان کا مسئلہ پوچھ ہی لیا۔ جس کا جواب ملیحہ نے یہ دیا کے ان کی بچہ دانی میں رسولیوں کی وجہ سے انھیں بہت زیادہ درد ہوتا ہے۔ جب ریاض نے ملیحہ کو ڈاکٹر کے پاس جانے کو کہا تو ملیحہ نے کہا کہ اگر وہ ڈاکٹر کے پاس گئیں تو لوگ طرح طرح کی باتیں کریں گے۔ ان کا مسئلہ سب کو پتہ چل جائے گا پھر ان سے شادی کون کرے گا۔ یہ سن کر ریاض نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ ملیحہ سے شادی کریں گے۔

پھر کچھ ہی دن بعد ریاض ملیحہ کے گھر رشتہ لے کر آئے اور ان کی شادی ہوگئی۔ شادی کے کچھ ہی عرصے بعد ملیحہ کو پھر سے درد شروع ہوگیا جو اچانک بہت زیادہ بڑھ جاتا تھا اور وہ کچھ کرنے کے قابل نہیں رہتیں تھیں۔ ڈاکٹر کو دکھایا تو انھوں نے کہا کہ اب ملیحہ کے پاس ایک ہی راستہ سے کے وہ بچہ دانی نکلوا دیں لیکن اس کے بعد بچے ہونے کی رہی سہی امید بھی ختم ہوجائے گی۔ ملیحہ ایسا چاہتی تو نہیں تھیں لیکن درد کی شدت اور ریاض کے کہنے پر انھوں نے یہ قدم اٹھا لیا۔

بیوی کی صحت سے بڑھ کر کچھ نہیں

ریاض کہتے ہیں کہ بچے ہونا اچھی بات ہے لیکن اگر ان کی بیوی کی صحت اجازت نہیں دیتی تو پھر اسے خوامخواہ تکلیف دینا اچھی بات نہیں۔ میرا وقت پہلے بھی بیوی کے لئے تھا اور آج بھی بیوی کے لئے ہے۔ ہم اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں۔ ملیحہ بھی اس بات کا شکر ادا کرتی ہیں کہ ان کو اتنا اچھا جیون ساتھی ملا جس نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی ان سے شادی کی اور بعد میں بھی ان کی صحت کو اولاد کی خواہش پر فوقیت دی۔

آنٹیاں کہتی ہیں دوسری شادی کرلو

ریاض کہتے ہیں کہ اکثر شادیوں یا تقریبات میں مختلف آنٹیاں میری بیوی کے سامنے ہی دوسری شادی کا مشورہ دیتی ہیں جس سے ملیحہ کو دکھ ہوتا ہے۔ ایک بار ان کی والدہ کے سامنے بھی ایسا ہوا تو ریاض کی والدہ نے اس عورت کو سختی سے ڈانٹ دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US