کشمش کو پانی میں بھِگو کر کیوں کھانا چاہیئے؟جانیئے اس کے ایسے طبی فوائد جو جان کر آپ بھی کشمش کھانے پر مجبور ہو جائیں گے

image

کشمش توانائی کا خزانہ ہے جو صحت کو بہترین فوائد بخشتی ہے اس کا باقاعدگی سے استعمال آپ کو بہت سی بیماریوں سے بچا سکتا ہے، ماہرین کے مطابق کشمش کا استعمال شادی شدہ افراد کو اسے بھگو کر کرنا چاہیئے۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ شادی شدہ افراد کو کشمش کا استعمال بھگو کر کیوں کرنا چاہیئے؟ ہم آپ کو دیں گے آپ کے اس سوال کا جواب تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔

شادی شدہ افراد کو بھگو کر کشمش کیوں کھانی چاہیئے؟

ماہرین کا ماننا ہے کہ کشمش کو بھگو کر کھانا اس کی افادیت میں کئی گُنا اضافہ کر دیتا ہے اور طبیب حضرات کا کہنا ہے کہ روزانہ نہار مُنہ 10 سے 20 گرام بھیگی ہُوئی کشمش کا استعمال آپ کی صحت پر حیرت انگیز نتائج مرتب کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کشمش نہ صرف جسمانی قوت میں اضافہ کرتی ہے بلکہ یہ ایمیون سسٹم کو اتنا تگڑا بنا دیتی ہے کہ موسمی بیماریاں جسم پر اثر انداز نہیں ہوتیں۔

اگر آپ روزانہ صبح خالی پیٹ بھیگی کشمش کھانا شروع کر دیں تو اس کشمش میں موجود آئرن اور وٹامن بی وغیرہ اس کمی کو بہت جلد پُورا کر دیتے ہیں، کشمش شادی شدہ افراد کے لئے اس لئے فائدے مند ہے کہ یہ مردوں میں ایک خاص ہارمون ٹیسٹوسٹیران کا اضافہ کرتی ہے جبکہ خواتین میں خون کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بھی کشمش کا استعمال بہترین ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US