جعلی ویکسینیشن کیس ۔۔ کیا نوار شریف نے پاکستان میں ویکسین لگوائی؟ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

image

حالیہ دنوں برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان سے برطانیہ سفر کرنے والے افراد پر پی سی آر ٹیسٹ اور 10 دن قرنطینہ کرنے کی شرط عائد کی تھی۔ جس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی ہے کہ پاکستان میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے اجراء کا عمل فول پروف نہیں ہے۔

جبکہ گزشتہ دنوں ایک خبر سامنے آئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا جعلی ویکسینیشن کا ڈیٹا منظر عام پر آیا تھا۔ جس کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ تاہم تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کردی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کیے جانے والی رپورٹ کے مطابق اسپتال کے 4 ملازمین نے نواز شریف کا ڈیٹا درج کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق اسپتال میں آن لائن ویکسی نیشن ڈیٹا انٹری کو جانچنے کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپتال میں نگرانی کا فقدان تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا، ویکسینیشن سینٹر میں کوئی سینئر اسٹاف تعینات نہیں کیا گیا تھا، ڈیٹا کا اندراج اسپتال انتظامیہ نے وارڈ بوائے اور چوکیدار کو دیا تھا۔

تاہم اسپتال کے ایم ایس سمیت 9 ملازموں کو معطل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور کے ایک پولیس اسٹیشن گجر پورہ میں ڈاکٹر احمد ندیم نامی شخص نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US