اکثر ممالک اپنی عجیب و غریب روایات کی وجہ سے مشہور ہوتے ہیں آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی ملک کے بارے میں بتانے والے ہیں جس کی چند روایات اور ثقافت کی وجہ سے یہ ملک مشہور ہے اور اس کی یہی روایات اسے منفرد بناتی ہیں۔
وہ کون سا ملک ہے جس کی دلچسپ روایات کو دیکھ کر دُوسرے ممالک کے لوگ دنگ رہ جاتے ہیں آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
ایسا ملک جس کی روایات سب سے الگ ہیں
آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں چند ایسے منفرد اور انوکھے کام جو صرف جاپان میں ہوتے ہیں جی ہاں! جاپان ایسا ملک ہے جو اپنی روایات کے لحاظ سے سب سے الگ مانا جاتا ہے، اس آرٹیکل میں ہم جاپانیوں کے 5 اسے کام شامل کر رہے ہیں جو صرف جاپان میں ہی سرانجام دئیے جاتے ہیں۔
• ٹرین میں لوگوں کو دھکا لگا کر سوار کرنا
آپ نے پاکستان میں بس کے کنڈیکٹر کو تو دیکھا ہو گا جو لوگوں کو دھکا لگا کر بس میں سوار کرتا ہے لیکن جاپان میں اس کام کے لیے باقاعدہ سرکاری ملازم رکھے جاتے ہیں جنہیں Oshiya کہا جاتا ہے اور ان کا کام رش کے اوقات میں ٹرین میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دھکا لگا کر ٹرین میں گھسیڑنا ہوتا ہے تاکہ ٹرین کا دروازہ بند ہو سکے۔
• مرچیلی کٹ کیٹ چاکلیٹ
چاکلیٹ کا نام سنتے ہی دماغ میں میٹھے کا خیال آتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں جاپان میں مرچوں والی چاکلیٹ بنائی اور کھائی جاتی ہے، جسے طالبعلموں کو امتحان اور سٹڈی وغیرہ کے دوران اچھی قسمت کے لیے کھلایا جاتا ہے۔
• آئس کریم میں گوشت کا فلیور
آئس کریم اور وہ بھی گوشت کے ذائقے والی ہے نہ عجیب سی بات، مگر دوستوں جاپان میں ایسی آئس کریم بھی بنائی جاتی ہے جو گوشت کا ذائقہ رکھتی ہے جاپان میں آپ کو ہر گلی کے کارنر پر گھوڑے کے گوشت کے فلیورز اور نوڈلز کے فلیورز کی آئس کریم عام ملے گی۔
• جزیرہ جہاں خرگوشوں کی حکمرانی ہے
جاپان میں ایک ایسا جزیرہ بھی ہے جہاں خرگوشوں کی حکمرانی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ دُوسری جنگ عظیم میں جاپان کے ایک جزیرے اوکونوشیما میں کسی سائنسی تجربے کے لیے بہت سے خرگوش لا کر رکھے گئے تھے بعد میں یہ سائنسی پروگرام ختم کر دیا گیا لیکن اس جزیرے پر آج بھی خرگوشوں کی حکمرانی ہے اور ان خرگوشوں کو دیکھنے کے لیے دُںیا جہاں سے سیاح ہر سال جاپان کا رُخ کرتے ہیں۔