ڈلیوری نارمل بھی ہو اور درد بھی نہ ہو۔۔۔ منزہ عارف نے بتایا ایسا حل جس سے حملہ عورتوں کی بڑی مشکل ہوئی آسان

image

ماں بننا جہاں عورت کی زندگی کا خوبصورت موڑ ہوتا ہے وہیں یہ کافی مشکل مرحلہ بھی ہوتا ہے۔ پاکستان کی سینئیر اداکارہ منزہ عارف نے ایک شو کے دوران حاملہ خواتین کی رہنمائی کرنے کے لئے اپنے ذاتی تجربے پر مبنی ایک وظیفہ بتایا ہے جو ہر حاملہ عورت کو ضرور آزمانا چاہئیے۔ منزہ کہتی ہیں کہ “جب میرے گھر تیسرے بچے کی پیدائش متوقع تھی تو میں اپنے پچھلی بار کے تجربے اور درد کی وجہ سے کافی خوفزدہ تھی ۔ کسی نے مجھے ایک بہت عمدہ تسبیح بتائ جس نے ایک معجزے کی طرح میری مدد کی۔ اس تسبیح میں “یا رحمان و، یا رحیم و، یا کریم و“ کا ورد روزانہ سو مرتبہ کرنا ہے۔ اس عملے کے کرنے سے بچے کی ڈلیوری انشاءاللہ نارمل اور درد کے بغیر ہوتی ہے۔

الٹی سے بچنے کے لئے

عام طور پر حاملہ خواتین کو الٹیوں کی شکایت بھی ہوتی ہے کس کے لئے ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ “اگر آپ کو حمل کے دوران بہت زیادہ متلی کی شکایت ہو تو ایک لیموں کو آدھا کاٹ لیں اور اسے چینی میں ڈبو کر اتنا چاٹیں کہ شکر ختم ہوجائے۔ اگر لیموں نہ ملے تو سوکھا ہوا آڑو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس ٹوٹکے سے الٹی اور متلی کی کیفیت کم ہوجاتی ہے“۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US