اسکول کا لفظ بچوں کے لئے کسی جیل کے تصور سے کم نہیں ہوتا کیونکہ وہاں نظم و ضبط کی پابندی کے علاوہ صبح صبح تیار ہوکر جانا پڑھتا ہے۔ لیکن کوریا کے اسکول اپنے اندر ایک الگ ہی دنیا رکھتے ہیں جہاں ان اسکولز میں بہت سختیاں ہیں وہیں کچھ ایسی سہولیات ہیں کہ بچوں کو اپنے اسکول سے پیار ہوجاتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں ان اسکولوں کی دلچسپ خصوصیات کے بارے میں۔
چھٹی نہیں ہوتی
ہمارے اسکولوں میں سردی اور گرمیوں کی چھٹیاں ہوتی ہیں لیکن کوریا میں اس طرح کی چھٹیوں کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ اسکول سے چھٹی کو وہ وقت کا زیاں سمجھتے ہیں۔
لیکچر کے دوران سوجاؤ<
/h1>
اگر کوئی بچہ اسکول میں لیکچر کے دوران سوجائے تو اسے برا نہیں سمجھا جاتا بلکہ اسے محنتی بچے کی نشانی سمجھا جاتا ہے
ٹائلٹ رول مانگنا پڑے گا
پاکستانی اسکولوں میں باتھ روم جا کر بچے شاور کا استعمال کرتے ہیں لیکن کوریا کے اسکول میں بچے کو باتھ روم جانا ہو تو وہ استاد سے اپنے حصے کا ٹشو پیپر مانگ کر جائے گا۔ بچہ ٹشو ضائع نہ کرے اس لیے اسے باتھ روم میں نہیں رکھا جاتا۔
سزائیں
کوریا میں بچوں کو کافی عجیب و غریب سزائیں دی جاتی ہیں جیسے کہ سخت ورزش کرنا، ایک ہزار الفاظ کا مضمون لکھنا اور میدان میں چکر لگانا وغیرہ
جوتے باہر اتاریں
جس طرح کسی مذہبی مقام کے اندر جانے سے پہلےجوتے اتارنے پڑتے ہیں وہیں کوریا میں اسکول کے اندر داخل ہونے سے پہلے بھی چپلیں اور جوتے اتارنا ضروری ہیں۔ اسکول وہاں مقدس سمجھے جاتے ہیں۔