شادی کے وقت نہ تو پیسے تھے، نہ ہی رہنے کو گھر ۔۔ جانیے کنگ خان اور بیوی کے بارے میں چند ایسی باتیں، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

ویسے تو اداکاروں کی دنیا میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، مشکل وقت میں ثابت ہوتا ہے کہ کون اصل دوست ہے۔ دوستی کے ساتھ ساتھ جیون ساتھی بھی زندگی کے سفر میں ان مشکلات کو برداشت کرنے اور ہمت دینے میں مدد کرتا ہے۔

ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو بھارتی اداکار شاہ رخ خان اور اہلیہ گوری خان کے رشتے کے بارے میں بتائیں گے۔

شاہ رخ خان اور اہلیہ گوری خان بالی ووڈ انڈسٹری کا وہ جوڑا ہے جو کہ مشکلات کو جھیل کر آیا ہے، اتار چڑھاؤ برداشت کیے ہیں اور ایک دوسرے کو ہمت اور حوصلہ دیتا رہا ہے۔ بالی ووڈ کی اس جوڑی کا شمار خوش مزاج جوڑوں میں ہوتا ہے۔

شاہ رخ خان اور گور کی پہلی ملاقات بھی کافی منفرد تھی، ان کے دلکش انداز نے گوری کو ان کا گرویدہ بنا دیا تھا۔ شاہ رخ خان اس وقت اپنے ایک دوست کی پارٹی میں شریک ہوئے تھے۔ 1984 میں کنگ خان اس وقت 18 سال کے تھے، جب انہوں نے پہلی بار گوری کو دیکھا تھا۔ گوری اس وقت پارٹی میں دوستوں کے ساتھ ڈانس کر رہی تھیں۔ جبکہ کنگ خان ان سے ساتھ ڈانس کرنا چاہتےتھے، مگر اجازت مانگتے ہوئے شرما رہے تھے۔

لیکن پھر ہمت کر کے پوچھ ہی لیا لیکن گوری نے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ میرا بوائے فرینڈ آ رہا ہے۔ جبکہ درحقیقت ان کا کوئی بوائے فرینڈ نہیں تھا۔ منع کرنے پر اپنے ایک انٹرویو میں بتاتے ہیں کہ میں نے کہا کہ مجھے بھی اپنا ایک بھائی ہی سمجھو۔

شاہ رخ خان گوری کو لے کر کافی حساس تھے، انہیں پسند نہیں تھا کہ وہ اکیلے میں کسی لڑکے سے بات کریں۔ لیکن گوری اپنے اور کنگ خان کی اس دوستی کو تھوڑا بریک دینا چاہتی تھیں، یہی وجہ ہے کہ وہ بنا بتائے ممبئی چلی گئیں۔ جبکہ شاہ رخ انہیں ڈھونڈتے رہے۔

بیٹے کی پریشانی کو والدہ خوب سمجھ رہی تھیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے گوری کو ڈھونڈنے کے لیے شاہ رخ کو نہ صرف اجازت دی بلکہ 10 ہزار روپے بھی دیے۔ تاکہ وہ آرام سے گوری کو ڈھونڈ سکے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی والدہ سے بے حد پیار کرتے ہیں۔ جوڑا ایک مشکل صورتحال سے اس وقت گزرا جب ان دونوں کو مذہبی تفریق کا سامنا ہوا۔ اس صورتحال میں 5 سال تک شاہ رخ ایک ہندو لڑکے طور پر گوری کے والدین سے بات چیت کرتے رہے۔

میں نے گوری کو پیرس گھمانے کا وعدہ کیا تھا، مگر حقیقت میں یہ ایک جھوٹ تھا کیونکہ نہ میرے پاس پیرس جانے کے پیسے تھے اور نہ ہی ٹکٹ کا کرایہ۔ چونکہ گوری بھی ملک سے باہر نہیں گئی تھی، اسی لیے میں انہیں راجو بن گیا جینٹل مین کی شوٹنگ کی جگہ پر لے گیا تھا۔

جس وقت شارہ خان اور گوری کی شادی ہوئی اس وقت ان کے پاس رہنے کو گھر بھی نہیں تھی، وہ اپنے دوست کے ایک گھر میں رہ رہے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US