حالت بگڑنے پر عمر شریف کو روکا گیا۔۔ جانیے اب یہ کس حال میں ہیں اور علاج کے لیے امریکہ کب روانہ ہونگے؟

image

پاکستان کے مشہور کامیڈین جنہوں نے پاکستان سے باہر بھی کامیابیاں سمیٹیں، لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے والے عمر شریف آج کینسر سمیت دل کی بیماری کو شکست دینے میں اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

عمر شریف گزشتہ روز بذریعہ ائیر ایمبولینس امریکہ روانہ ہو رہے تھے، مگر طبیعت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں داخل کرنا پڑ گیا تھا۔ اتوار کے روز عمر شریف کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ منتقل کرنا تھا، جہاں اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب انتظامات سنبھالے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈائلاسز کے دوران عمر شریف کا بلڈ پریشر کم ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی، مگر اب الحمد اللہ طبیعت سنبھل گئی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی طبیعت کی صورتحال کا جائزہ لے کر ہی انہیں جانے کی اجازت دیں گے۔ تاہم پیر کے روز عمر شریف کو امریکہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔

ہماری ویب کی دعا ہے کہ عمر شریف امریکہ سے واپس اپنے پیروں پر آئیں اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا بھی کریں۔ ہماری ویب کی اپنے ناظرین سے بھی اپیل ہے کہ وہ کامیڈی کے بادشاہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US