اکثر اوور سیز پاکستانی پہلے اور دوسرے آپشن میں پھنس جاتے ہیں ۔۔ جانیے شناختی کارڈ رینیو کرواتے وقت کس خاص بات کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے

image

اکثر اوور سیز پاکستانی پہلے اور دوسرے آپشن میں پھنس جاتے ہیں۔۔ جانیے شناختی کارڈ رینیو کر واتے وقت کس خاص بات کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے ایک غلط آپشن کئی مشکلات کا باعث بن سکتا ہے ۔۔ جانیے شناختی کارڈ رینیو کر واتے وقت اوور سیز پاکستانی کیا غلطی کر دیتے ہیں

پاکستان میں رہتے ہوئے تو باآسانی شناختی کارڈ کو رینیو کرایا جا سکتا ہے، بس اس کے لیے آپ کو نادرا کا رخ کرنا پڑتا ہے، مگر اوور سیز پاکستانیوں کو شناختی کارڈ رینیو کروانے کے لیے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس خبر میں ان اوور سیز کی مشکل آسان ہو سکتی کیونکہ اوور سیز کو شناختی کارڈ کے رینیول کے لیے بیرون ملک ہی سے کام کروانا پڑتا ہے، اسی وجہ سے کئی مشکلات بھی پیش آتی ہیں۔

ایک غلطی جو اکثر اوور سیز فارم فل کرتے وقت کرتے ہیں وہ انہیں خوار کر سکتی ہے، آج اسی خواری سے بچنے کے لیے آپ کو صحیح طریقہ کار بتائیں گے۔ اس ایک غلطی کی وجہ سے اوور سیز پاکستانیوں کو ایمبسی تک کا چکر لگانا پڑ جاتا ہے۔ شناختی کارڈ رینیو کے لیے سب آپ سے پہلے نادرا کی ویب سائٹ پر جاتے ہیں۔ ویب سائٹ پر جانے کے بعد چونکہ اوور سیز کی اپلیکیشن فارم تک رسائی کے لیے نادرا کی ویب سائٹ id.nadra.gov.pk پر اکاؤنٹ بنانا پڑتا تھا، اس اکاؤنٹ بنانے کے لیے کہتا ہے۔

اس کے بعد نئی ایپلیکیشن، موجودہ ایپلیکیشن، ڈاؤنلوڈز، اور رابطہ کریں کے آپشنز آرہے ہوتے ہیں۔ چونکہ آپ پہلی بار شناختی کارڈ رینیو کر وا رہے ہوتے ہیں، تو نیو اپلیکیشن کے آپشن پر کلک کریں گے جہاں سے ویب سائٹ آپ کو ایک نے پیج پر لے جائے گی۔ یہاں آپ نے سوال کیا مدد کر سکتے ہیں کے جواب میں پہلے آپشن ایشوئنس آف آئڈینٹٹی ڈاکیومنٹ پر کلک کرنا ہے۔

اگلے آپشن میں کس قسم کا آئیڈنٹٹی ڈاکیومنٹ میں آپ نے شناخی کارڈ پر کلک کرنا ہوتا ہے۔ یہ دو آپشن تو اکثر لوگ صحیح پُر کرتے ہیں۔

تیسرے آپشن میں اکثر لوگ سمجھ نہیں پاتے کہ انہیں شناختی کارڈ پاکستانیوں کے لیے یعنی پہلے آپشن پر کلک کرنا ہے یا دوسرے آپشن شناختی کارڈ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے۔

اکثر اوور سیز پاکستانی پہلے آپشن پر کلک کر دیتے ہیں یعنی شناختی کارڈ پاکستانیوں کے لیے والے پر جو کہ صرف پاکستان میں رہنے والوں کے لیے ہوتا ہے۔ جبکہ انہیں صحیح یعنی دوسرے آپشن پر بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے پر کلک کرنا چاہیے۔ دوسرے آپشن پر کلک کرنے کے بعد ایک فارم پُر کرنا ہوتا ہے جو کہ تصدیقی فارم کہلاتا ہے یا ویریفائڈ فارم میں تصدیق کے لیے کسی آفیسر سے تصدیق کروانا ضروری نہیں ہے البتہ اوور سیز پاکستانیوں چاہے وہ دوست ہوں یا انجان یوں لیکن اگر وہ پاکستانی ہیں تو فارم پُر کرتے وقت ان کے نام لکھ سکتے ہیں۔

اس طرح آپ باآسانی شناختی کارڈ رینیو کے لیے فارم پُر کر سکتے ہیں۔ دوسرا آپشن ہی اوور سیز کے لیے قابل استعمال ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US