دوستوں ہم اکثر و بیشتر آپ سے ملکہ الزبتھ اور شاہی خاندان کے حوالے سے چند عجیب اور حیرت انگیز باتیں اور معلومات شئیر کرتے ہیں، آج ایک بار پھر سے ہم ایسی معلومات لائے ہیں جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ برطانیہ کے شاہی خاندان میں ملکہ الزبتھ کی اجازت کے بنا کئی کام کرنا منع ہوتے ہیں لیکن کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ شہزادوں اور شہزادیوں کو ملکہ کی اجازت کے بنا کھانا کھانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔
• شاہی خاندان کے چند حیرت انگیز اصول
• ملکہ سے پہلے ٹیبل سے اٹھنا منع ہے
شاہی خاندان میں جب تک ملکہ کھانا شروع نہ کریں کوئی اور کھانا شروع نہیں کر سکتا، یہاں تک کہ ملکہ برطانیہ جب تک کھانا ختم نہ کر لیں کسی کو بھی کھانے کی ٹیبل سے اُٹھنے کی اجازت نہیں ہوتی اور اگر کوئی کھانا پہلے کھا بھی لے تو اسے ملکہ کا کھانا ختم ہونے اور ٹیبل سے اُٹھ کر جانے کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔
• ملکہ کی اجازت کے بنا شادی نہیں کر سکتے
کوئی بھی شہزادہ یا شہزادی اگر کسی سے شادی کی خواہش رکھتا ہو تو اسے پہلے ملکہ سے اجازت لینی لازمی ہے اور ملکہ کی ہاں اور نہ پر شادی کا فیصلہ ہوتا ہے اگر ملکہ ہاں کہہ دیں تو شادی ہو سکتی ہے یہاں تک کہ ملکہ کی اجازت کے بنا کسی کو پروپوز کرنا بھی سختی سے منع ہے۔