بیٹے کو بھی 4 کروڑ کی گاڑی دلا دی۔۔۔ پاکستان کے مختلف سیاستدان کون سی گاڑیاں رکھتے ہیں اور ان کی قیمتیں کیا ہیں؟ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

image

ایک دوسرے پر کرپشن کے الزام لگانے والے سیاست دان خود اتنی مہنگی گاڑیاں رکھتے ہیں کہ جن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں جائزہ لیا جائے گا کہ کون سا سیاستدان کون سی گاڑی رکھتا ہے۔

فیصل واؤڈا

فیصل واؤڈا کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور وہ تیز رفتار موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے شوقین بھی ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے ایک اسپورٹس ایونٹ میں جاتے ہوئے فیصل واؤڈا ایک شاندار اسپورٹس کار میں نظر آئے۔ اس کار کو دیکھتے ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی مالیت کئی لاکھوں میں ہوگی۔

اسحاق ڈار

نواز شریف کے سمدھی اور سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے بارے میں مشہور ہے کہ انھوں نے اپنے بیٹے کو Lamborghini Aventador LP 700-4 تحفے میں دی ہے۔ اس گاڑی کی پاکستانی قیمت اندازً چار کروڑ تک بنتی ہے۔

پرویز مشرف

پاکستان کے سابق جنرل اور صدر پرویز مشرف کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھیں لینڈ کروزر گاڑیاں کافی پسند تھیں اسی وجہ سے وہ مختلف رنگوں کی لینڈ کروزر گاڑیاں رکھتے تھے۔

نبیل گبول

نبیل گبول پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ ایم کیو ایم کے سیاستدان بھی رہ چکے ہیں۔ نبیل گبول کے پاس کئی ٹرکس کے علاوہ سوزوکی اسٹرنگرے بھی دیکھی جاچکی ہے جس کی قیمت دو کروڑ تک ہے۔

نواز شریف

نواز شریف بھی مختلف اسپورٹس کار میں دیکھے جاچکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US