چینی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی ۔۔ چینی شہری کی پاکستانی بیوی کہاں لاپتہ ہوگئی؟

image

لاہور میں مقیم ایک چینی باشندے کی لاپتہ ہونے والی پاکستانی بیوی کا سراخ لگا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹیگیٹر نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا کہ مذکورہ چینی باشندے کینگ شینگ کی اہلیہ اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد گھر چھوڑ کر اپنی والدہ کے گھر چلی گئی تھی۔

بعد ازاں چینی باشندے کو تشویش ہوئی اور اس نے پولیس اسٹیشن جا کر بیوی کے اغواء کی ایف آئی آر درج کروادی۔

چینی باشندے کا کہنا تھا کہ میری بیوی ہفتے کے دن سے غائب تھی۔

تحقیقات کے بعد پولیس نے کینگ شینگ کی اہلیہ کو تلاش کرنے کے بعد اس کے حوالے کر دیا۔

چینی باشندے کی پاکستانی بیوی کا نام عائشہ اختر ہے اور دونوں جوڑے نے پسند کی شادی تھی اور ان کی شادی چار سال پہلے ہوئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US