ہمارے پاس وقت بہت کم ہے، دعا کریں سب ٹھیک ہوجائے ۔۔ عمر شریف کی امریکہ روانگی سے قبل اہلیہ کی اپنے شوہر کے لیے دعاؤں کی اپیل

image

پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کی علاج کے لیے امریکہ روانگی کی اطلاعات سامنے آچکی ہیں، عمر شریف نجی اسپتال سے ڈسچارج ہو کر امریکہ منتقلی کے لیے ائیرپورٹ روانہ ہوچکے ہیں، جس کے بعد وہ ائیر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ چلے جائیں گے۔

اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل کا بھی اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے، ہائی رسک فلائٹ ہے دعا کریں سب ٹھیک رہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار عمر شریف کی علاج کے لیے امریکا منتقلی کے معاملے پر ان کی اہلیہ امیگریشن مرحلے کے لیے ایئر پورٹ پر موجود ہیں، زرین ایئر ایمبولینس میں اپنے شوہر عمر شریف کے ہمراہ سفر میں موجود ہوں گی۔

اہلیہ عمر شریف کا کہنا تھا کہ شوہر کا ایئر پورٹ پر انتظار کر رہی ہوں، ہائی رسک فلائٹ ہے دعا کریں سب ٹھیک رہے۔

زرین نے مزید کہا کہ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے، دودن شوہرکودل کادورہ پڑا تھا، علاج کے لیےعمرشریف کی امریکا منتقلی بہت ضروری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US