ان کی تو 9 بیویاں ہیں اور پھر بھی ۔۔ عرب ممالک میں مرد زیادہ شادیاں کیوں کرتے ہیں؟ جانیئے کچھ دلچسپ معلوم

image

سعودی عرب میں زیادہ تر مردوں کی ایک سے زیادہ شادیاں ہوتی ہیں، کوئی 3 کرتا ہے تو 5 اور کچھ لوگ تو 9 یا 10 بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں پولی گیمی میرج یعنی زیادہ شادیوں کے حوالے سے عرب ممالک خصوصاً سعودی عرب، قطر اور دبئی کے مرد قابلِ ذکر ہیں۔ وہیں اگر ہم بات کریں کہ یہاں ایک مرد اتنی زیادہ شادیاں کیوں کرتو ہے؟ اس کا جواب گیلوپ سروے کی آبادی سروے رپورٹ کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ:

'' سعودی عرب جیسے اسلامی ممالک میں جہاں دولت اور شہرت آج بھی مخصوص طبقے کے پاس حد سے زیادہ ہے یعنی جو امراء ہیں ان کی دولت بے حساب ہے وہ چاہے خاندانی جائیداد کی صورت میں ہو یا پھر ذاتی کاروبار کی وجہ سے۔ زیادہ تر ایسے بااثر لوگ ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کو ترجیح دیتے ہیں یہ ان کے معاشرے میں اس لئے اچھا سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس سے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی عام خواتین بھی دو وقت کی روٹی عزت سے کھا لیتی ہیں جس سے نہ توان کے گھر والوں پر مالی پریشانی رہتی اور نہ انہیں کوئی مسئلہ ہوتا۔ ''

اس کے علاوہ چونکہ سعودی عرب میں مردوں کا تناسب عورتوں سے زیادہ ہے، لیکن وہاں طلاق کا تناسب بھی بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ صرف کنواری لڑکیوں سے ہی نہیں بلکہ بیوہ یا طلاق یافتہ سے بھی شادی کرلیتے ہیں جوکہ اسلامی قوانین کے مطابق ایک اچھا عمل ہے۔

ان معاشروں میں ایک سے زائد شادی کرنے والے مردوں کو بہت عزت دی جاتی ہے لہٰذا یہ وہاں کا اصول ہے کہ جس کے پاس زائد دولت ہے وہ زائد بیویاں رکھتا ہے۔ یہاں ایک بات واضح ہے کہ صرف دولت مند ہی نہیں بلکہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے مرد بھی معاشرے میں اپنی عزت کی خاطر کئی شادیاں کرتے ہیں اور پھر سب بیگمات کے ساتھ انصاف سے رہتے ہیں۔

گیلوپ سروے میں اس حوالے سے خواتین سے سوا ل کیا گیا کہ کوئی عورت نہیں چاہتی کہ اس کا شوہر دوسری شادی کرے لیکن آپ کے ملک میں اس کا تناسب زیادہ ہے جس پر خواتین نے بتایا کہ ہمارے ہاں جو شخص زیادہ شادیاں کرتا ہے اس کو خواتین اس لئے بھی پسند کرتی ہیں کیونکہ وہ انصاف پسند ہوتا ہے، ہمارے ملک میں شادی کی خواہش کرنے والا مرد ہی سارے اخراجات اٹھاتا ہے جس پر لڑکیاں خود بھی پہلے سے شادی شدہ مرد سے شادی کرنے کو خوش آئین سمجھتی ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts