میں مرنا نہیں چاہتا ۔۔ بیٹے نے کیسے اپنے مرتے باپ کی خواہش پوری کی؟ جانیے بیٹے اور باپ کی محبت کی داستان

image

ماں باپ دنیا کا وہ واحد رشتہ ہوتا ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں، کیونکہ ماں باپ سے بڑی دنیا میں کوئی چیز نہیں ہوتی۔ اسی طرح ایک بیٹے نے اپنے بیمار باپ کی جان بچانے کیلئے ایک مثال قائم کردی۔

ہیومن آف بمبئی (Humans of Mumbai) نامی پیج کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنے والد کی جان بچانے کیلئے اپنے جگر کا 65 فیصد حصہ اپنے والد کو عطیہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان کو جب ڈاکٹر کی جانب سے اس بات کی خبر ملی کہ اس کے والد کے پاس زندہ رہنے کیلئے صرف 6 ماہ ہیں۔ جبکہ ان کی جان بچانے کیلئے ایسے شخص کی ضرورت ہے جو ان کو اپنا جگر عطیہ کر سکے۔

نوجوان نے بتایا کہ مجھے جب معلوم ہوا کہ میرے والد کے جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ اور 6 ماہ کے اندر ان کی زندگی کو بچایا جاسکتا ہے، تو اس وقت کوویڈ 19 کی دوسری لہرچل رہی تھی۔ اور میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔ نوجوان نے بتایا کہ وہ وقت میرے لیے مشکل ترین تھا۔

نوجوان لڑکے کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد نے مجھ سے کہا کہ میں مرنا نہیں چاہتا، میں تمہیں گریجویٹ ہوتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں۔ وہ کہتا ہے کہ میں اس وقت بے بس ہو گیا تھا، مگر ہم ایک دوسرے کو یقین دلاتے تھے کہ ہم اس مشکل وقت سے گزر جائیں گے۔

لڑکے کے مطابق جب میں کورونا وائرس سے باہر آیا تو میرے والد کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ بھی نہیں سکتے تھے۔ مگر ہم ایک دوسرے کے ساتھ لوڈو کھیلتے تھے اور اس میں میرے والد مجھے ہارا دیتے تھے۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ میں اپنے والد کو مزید تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا تھا، میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنے والد صاحب کیلئے اپنا جگر کا حصہ عطیہ کروں گا۔

نوجوان نے اپنے والد کو اپنے جگر کا 65 فیصد حصہ عطیہ کیا، جبکہ نوجوان نے کہا کہ میں نے سرجری سے دو روز قبل اپنی گریجویشن مکمل کی، اس نے مزید کہا کہ دونوں سرجری کامیاب رہی۔ جس کے بعد میرے والد مجھ پر فخر کرتے ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts