ہر ملک کی ثقافت اور طور طریقے بالکل مختلف ہوتے ہیں جن کو مقامی لوگ خوب دلچسپی سے فرض سمجھ کر پورا کرتے ہیں۔ کچھ ممالک کی ایسی رسومات اور ایسی منفرد چیزیں بھی ہیں جن کو سوچ کر ہم حیران رہ جاتے ہیں کہ ایسا بھی ہوتا ہے۔ چلیئے آپ کو بھی بتاتے ہیں مختلف ممالک کی مختلف و منفرد چیزوں سے متعلق۔
٭ نیپال:
پسند کی شادی نہیں ہوتی یہاں، نیپال میں 90 فیصد ارینج میرج ہوتی ہیں جس کی وجہ سے یہاں طلاق کا تناسب دنیا کے دیگر ممالک سے کم ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ دولہا دلہن کو شادی سے پہلے نہیں دیکھتا اور نہ ہی دلہن نے دولہا کو دیکھا ہوا ہوتا ہے۔
٭ چائنا:
چائنا میں خوشی اور گُڈ لک کی علامت لال رنگ کو سمجھا جاتا ہے لہٰذا چائنا میں دلہنیں لال رنگ کا ہی جوڑا پہنتی ہیں۔
٭ افغانستان:
افغانستان کے لوگ سال کا پہلا دن 20 مارچ کو مناتے ہیں کیونکہ یہاں اس دن سے بہار کا موسم شروع ہوتا ہے، لہٰذا یہ ان کے لئے پہلا دن سمجھا جاتا ہے۔
٭ فن لینڈ:
فن لینڈ میں لوگ 13 اکتوبر کو اپنی ناکامی کا جشن مناتے ہیں اور ایک دوسرے کو اپنی جدوجہد کے بارے میں بتا کر آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔
یہاں بیوی کو گود میں اٹھانے کا بھی ایک فیسٹیول ہوتا ہے جس میں پورا فن لینڈ حصہ لیتا ہے اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ مرد اپنی بیوی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
٭ آئرلینڈ:
آئرلینڈ میں بچے کی سالگرہ کے دن اس کو سیدھے ہاتھ الٹے ہاتھ کی طرف ہاتھوں میں اٹھا کر جھولا جھلانے کو بچے کا گُڈ لک سمجھا جاتا ہے، اس لئے سالگرہ کے دن بچوں کو یوں جھلاتے ہیں۔