رہنے کے لئے سکون کی جگہ کے ساتھ ساتھ خوبصورت، صاف، شفاف جگہ کا ہونا بہت ضروری ہے، کیونکہ گھر ایک ایسی جگہ ہے جہاں بے چینی بالکل اچھی نہیں لگتی سکون کے وقت صرف سکون ہی چاہیئے ہوتا ہے، اب اس سکون کے ساتھ اگر آپ کو کوئی رہنے کے بھی پیسے دے دے تو اس سے بڑھ کر تو کوئی آرام ہو ہی نہیں سکتا۔ البتہ پاکستان میں تو آپ کو ایسی سہولیات نہیں ہیں، لیکن دنیا بھر کے کچھ ممالک ایسے ہیں جہاں رہائش اختیار کرنے کے لئے آپ کو حکومت کی جانب سے معاوضہ دیا جاتا ہے۔
اگر آپ دنیا گھومنے کے خواہش مند ہیں اور دوسرے ممالک میں اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو کچھ ایسے مقامات بتا رہے ہیں جہاں رہائش کے ساتھ ساتھ فری رقم بھی ملتی ہے۔
٭ چلی:
چلی ساؤتھ امریکہ کا ایک ملک جو پہاڑوں کے درمیان میں واقع ہے، یہاں چونکہ آبادی اور کاروباری سہولیات پوری کرنے کے لئے چلی کے اپنے باشندوں کی کمی ہے، لہٰذا یہاں اسٹارٹ اپ چلی منفرد کاروباری آئیڈیاز والے حضرات کو 300،000 ڈالرز یعنی 5 کروڑ 14 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے سی ایل پی فنڈنگ کے تحت دیئے جا رہے ہیں۔
٭ سوئزلینڈ:
سوئزرلینڈ چونکہ اپنے ملک میں غیر ملکیوں کی امداد کے یو ایس ایڈ پروجیکٹ کا حصہ ہے اور یہاں کے کچھ علاقوں کی آبادی ملکی ذرائع سے بہت کم ہے، لہٰذا یہ کچھ شرائط پر لوگوں کو رہائش کی مد میں رقم دیتے ہیں جس کی مالیت پاکستانی 43 لاکھ روپے ہے اور شرائط یہ ہیں کہ آپ 10 سال تک اس ملک میں رہے ہوں یا پھر کسی سوئس لڑکی سے شادی کی ہو۔
٭ اسپین:
سپین میں بھی چونکہ رقبے کے لحاظ سے آبادی کی کمی ہے لہٰذا اس کے ٹاؤن پونگا میں خاندانوں کو آباد کرنے میں یہاں کی ریاست 3،000 یورو یعنی 6 لاکھ پاکستانی روپے دے رہا ہے، جبکہ شہر میں پیدا ہونے والے ہر بچے کے لیے اضافی 3،000 یورو دیئے جا رہے ہیں جوکہ 6 لاکھ پاکستانی روپے ہیں، جبکہ کاروباری حضرات کے لئے ماہانی 35 ہزار پاکستانی روپے کی مدد بھی کی جا رہی ہے۔
٭ ورمونٹ:
امریکی ریاست ورمونٹ میں بس 2 سال آپ اپنے خرچے پر رہائش اختیار رہیں جس کے بعد آپ کو ریموٹ ورکر گرانٹ اسکیم کے تحت 10،000 ڈالرز یعنی 17 لاکھ 80 ہزار سے زائد پاکستانی روپے دیے جائیں گے۔
٭ اوکلاہوما:
امریکی ریاست اوکلاہوما چونکہ کاروباری اعتبار سے خود کو مضبوط ارو مستحکم بنانا چاہتا ہے لہٰذا وہاں رہنے اور کام کرنے کے لئے گرانٹ ورکر اسکیم کے تحت 17 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے فراہم کر رہا ہے۔