گیلپ سروے کے مطابق پاکستان میں آن لائن خریداری کرنے والے افراد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ البتہ چند مرتبہ ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ آن لائن صارفین کی جانب سے خریداری کسی اور چیز کی، کی ہوتی ہے اور بھیج کچھ اور دیا جاتا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے شخص کے ساتھ آن لائن خریداری پر دھوکا ہوگیا۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے سمرن پال سنگھ نے ایک ای کامرس ویب سائٹ سے آئی فون 12 کا آرڈر دیا گیا تھا۔ لیکن ویب سائٹ والوں نے آئی فون کی جگہ اسے دو صابن بھیج دیے گئے۔ جس کی کل قیمت 500 روپے تھی۔
دوسری جانب دھوکا کرنے پر صارف نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ مذکورہ شخص باکس کو کھول رہا ہے، جس میں سے آئی فون کی جگہ دو صابن نکل آتے ہیں۔
خبر کے مطابق ای کامرس ویب سائٹ قابلِ اعتماد برانڈ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم اس غلطی نے لوگوں کو حیران کر دیا۔
اس کے علاوہ مذکورہ شخص نے جب کمپنی سے رابط کیا تو کمپنی کی جانب سے غلطی کو تسلیم کرلیا گیا۔ اور مذکورہ شخص کی رقم کو اس کے اکاؤنٹ میں واپس منتقل کردی گئی۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آن لائن خریداری کے تجربات بھی شیئر کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب ویڈیو پر ایک صارف نے لکھا کہ میں نے ای کامرس ویب سائٹ سے 80 ہزار روپے میں کیمرا خریدا تھا لیکن میرے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔
ایک اور نے لکھا کہ میں گزشتہ چھ سالوں سے ای کامرس ویب سائٹ سے خریداری کررہا ہوں لیکن میرے ساتھ بھی ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
تو کیا کبھی آپ کے ساتھ ایسا ہوا کہ آپ نے خریدہ کچھ اور ہو، اور آیا کچھ اور ہو۔ ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجئے۔