بے شک یہ دنیا عارضی مقام ہے اور یہاں کیے ہوئے اچھے کاموں کا صلہ ہمیں جنت میں اللہ پاک ضرور دیں گے۔ ہم اکثر کہتے ہیں کہ انگریزوں کے ملکوں میں بہت آزادی ہے۔ اس لیے وہاں موجود اکثر مسلمان بھی اپنے مذہب پر ٹھیک سے عمل نہیں کر پاتے لیکن آج ہم آپکو ایک ایسی ویڈیو دیکھانے جا رہے ہیں جس نے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ دھوم مچا رکھی ہے، آئیے جانتے ہیں۔
ایک یوٹیوبر جس کا نام یوسف کبانی ہے اور یہ ایک مشہور یوٹیوبر ہے جس کے یوٹیوب چینل پر 2 لاکھ سے زائد دیکھنے والے ہیں اپنے ملک میں عربی لباس پہنے مسلمان عورتوں کو کہتا ہے کہ اگر آپ نے اپنا حجاب اتار دیا اور مجھے اپنے بال دیکھا دیے تو میں آپکو ایک نیا آئی فون 12 گفٹ کروں گا۔
جس پر باحیا لڑکی جواب دیتی ہے کہ استغفراللہ یہ کام میں کبھی نہیں ک
روں گی کیونکہ اس دنیا میں یہ آئی فون تو کیا ایسی کوئی چیز نہیں جو میرے ایمان کو کمزور کرے اور میں کسی بھی دنیاوی چیز کیلئے اپنا حجاب اتار دوں۔
اس جواب کے بعد یہ یوٹیوبر نے ایک مرتبہ تو کہا کہ آپ کو اس کے علاوہ میں 10 ہزار پاؤنڈ بھی دونگا اگر آپ میرا یہ چیلنج پورا کریں تو۔ 10 ہزار پاؤنڈ پاکستانی روپوں
میں یہ رقم 23 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ لیکن لڑکی نے کہا کہ میرا جواب یہی ہے کہ میں کبھی نہیں کروں گی ایسا۔
جس پر یوٹیوبر یوسف کبانی بہت خوش ہوا اور کہا اچھی بات ہے بہت کہ آپ اپنے مذہب پر اتنا زیادہ عمل کرتی ہیں اور کہا کہ ہم آج ایک تجربہ ہی کر رہے ہیں کہ کیا مسلمانوں کو دنیا وی چیزوں سے محبت ہے یا پھر اپنے مذہب سے۔
پہلی لڑکی کی یہ باتیں سننے کے بعد جب یہ لڑکا مارکیٹ میں گھومتی ہوئی دوسری لڑکی کے پاس گیا اور اس سے پوچھا کہ کیا آپ مسلمان ہیں جس پر اس نے کہا جی بلکل، تو یوٹیوبر کہتے ہیں میں آپکو ایک چیلنج دیتا ہوں۔
اگر آپ نے پورا کر لیا تو آپکو آئی فون 12 دوں گا جس پر لڑکی کہتی ہیں کہ جی بولیں، تو یوسف کبانی کہتا ہے کہ اگر اپ اپنا حجاب اتار کر مجھے اپنے بال دیکھا دیں تو آپکا چیلنج پورا ہوگا جس پر۔
لڑکی کہتی ہے کہ یہ کیا پاگل پن ہے آپ مجھے یہ کیا کہہ رہے ہیں تو یوٹیوبر کہتے ہیں یہی چیلنج ہے اور اگر آپکو کم لگ رہا ہے تو میں آپکو آئی فون 12 کے ساتھ 5ہزار پاؤنڈ بھی دوں گا جبکہ پاکستانی روپوں میں یہ رقم 11 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔
اس آفر پر بھی لڑکی کہتی ہے کہ ہمیں آخرت میں ہمارا اللہ اس سے زیادہ دے گا، اور جنت ہی ہمارا انعام ہے، یہ سب ہمارا انعام نہیں ہے۔ یہی نہیں حجاب ہم مسلم عورتوں کی پہچان ہے اور ہمارے مذہب کی سب سے طاقتور چیز ہے میں ایسا ہر گز نہیں کروں گی۔
مزید یہ کہ یہ جواب سننے کے بعد وہاں سے گزرنے والی ایک مسلمان لڑکی کو یوٹیوبر یہی آفر کرتے ہیں جس پر پہلے تو وہ حیران ہو کر پوچھتی ہے کہ واقعی آپ دیں گے تو وہ موبائل ڈبے سے نکال کر دیکھاتا ہے کہ جی ہاں آپ میرا چیلنج پورا کریں تو آپکو مل جائے گا۔ تو لڑکی کہتی ہے کہ جی ٹھیک ہے یہ تو کوئی بڑی بات نہیں اور میرا موبائل فون بھی ٹؤٹ گیا ہے تو مجھے اس کی زیادہ ضرورت ہے۔
اور پھر وہ اپنا حجاپ اتارنے لگتی ہے جس پر یہ لڑکی جس نے حجاب نہیں اتارا تھا وہ اسے بار بار گلا پھاڑ پھاڑ کر سمجھاتی ہے کہ اللہ پاک تمہیں دین دنیا کی دولت سے نواز دے گا اگر تم نے یہ نہیں کیا تو اور آخرت میں تمہارا بلند مقام ہوگا۔
لیکن وہ اس کی ایک نہیں سنتی اور حجاب آخر کار اتار دیتی ہے، جس پر یوٹیوبر لڑکی سے کہتے ہیں کہ آپ اسے روکیں تو وہ کہتی ہیں کہ میں انہیں سمجھا ہی سکتی ہوں لیکن انہوں نے یہ کر ہی لیا ہے تو اب کیا کریں۔
واضح رہے کہ جس لڑکی نے حجاب اتارا وہ مسلمان معلوم نہیں ہو رہی تھی کیونکہ اس نے صرف چہرے اور سر پر ہی حجاب کر رکھا تھا اور باقی اس کے کپڑے مسلمانوں کی خواتین کی طرز پر نہیں تھے۔
جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ لڑکی کسی اور مذہب سے تعلق رکھتی تھی اور بس اس نے عوام کے تاثر کیمرے کی آنکھ میں نظر بند کرنے کیلئے یہ کام کیا اور اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ واقعہ کس ملک کا ہے۔
اس سے پہلے بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن سکی ہے جس میں یوٹیوبر کہتے ہیں کہ اگر وہ اپنا روزہ اس پانی سے توڑ دیں تو وہ انہیں آئی فون 12 دیں گے جس پر ہر کسی نے انہیں صاف منع کر دیا تو ایک مسلمان لڑکے نے آخر میں روزہ توڑ ہی دیا۔
جس پر سامنے کھڑے مسلمان لڑکے کو غصہ آیا اور اس نے اسے کافی کچھ کہہ ڈالا تو اس مسلمان کے غصے کو دیکھتے ہوئے اس لڑکے نے بتا دیا کہ میں مسلمان نہیں میں تو ایک کرسچن ہوں اور ہم بس ایک ویڈیو ہی شوٹ کر رہے تھے تو اس لڑکے کو کچھ سکون ملا اور پھرتمام معماملہ وہیں ہنسی خوشی ختم ہو گیا۔