میں 17 سال تک گاڑی کے باہر ایک جنگل میں رہتا رہا کیونکہ ۔۔ 70 سالہ امیر آدمی کیسے سڑک پر آگیا؟ جانیئے ان کی زندگی کی داستان

image

امیر ہر وقت امیر نہیں رہتا بلکہ وہ بھی کبھی غریب ہوتا ہے اور بعض اوقات امیری سے غربت کا سفر انسان کی صرف ایک چھوٹی موٹی غلطی کی وجہ سے ہی ہوتا ہے۔ جس کا اندازہ اسے فوراً نہیں ہوتا بلکہ وقت گزرنے کے بعد ہوتا ہے۔ ایسے ہی ایک امیر کسان کی کہانی آج کل عالمی میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے جو پہلے امیر کسان تھا ایک زمین خریدی جس کی وجہ سے وہ سڑک پر آگیا

70 سالہ اس شخص کا نام چندرہ شیخر ہے جو کہ کرناٹک کے ایک گاؤں میں بڑا امیر کسان تھا اور اس کی زمین پر چھالیہ اگتی تھی، اس نے 4 ایکڑ کی زمین خریدنے کے لئے کچھ پیسے مقامی بینک سے لون لیا جوکہ یہ ادا نہ کر سکا، جس پر اس کے گھر اور زمین کو نیلام کر دیا گیا جس کے بعد وہ اپنی بہن کے ساتھ اس کے گھر پر رہنے لگا جہاں اس کی لڑائیاں ہوگئیں اور پھر اس نے تنہا جنگل میں رہنے کا فیصلہ کرلیا۔

جہاں وہ پچھلے 17 سال سے رہ رہا ہے، یہاں بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے سفیر کی گاڑی کے اندر اپنا سامان رکھتا ہے جس میں اس کی ایک ٹوکری ہے اور ایک پرانا ریڈیو ہے اور دو اس کے کپڑے ہیں۔ بہن کے گھر سے لڑ کے آنے کے بعد وہ یہیں رہنے لگا اور کسی سے نہ ملنے کا عظم کرلیا، لیکن ایک بھارتی شخص اور اس کے دوست جب جبگل کی طرف شکار کے لئے گئے تو وہاں ان کی ملاقات اس 70 سالہ بابے سے ہوئی جس نے پچھلے 17 سالوں سے نہ تو بال کٹوائے ہیں اور نہ ہی داڑھی کاٹی ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts