دنیا بھر سے اکثر خوفناک حادثات کی ویڈیوز منظر عام پر آتی رہتی ہیں جن کو دیکھ کر دل دہل جاتا ہے۔
اب ایک اور خطرناک حادثے کی ویڈیو چین کے صوبے انہوئی سے سامنے آئی جس میں ایک بچہ ٹرک کی زد میں آکر معجزانہ طور پر بچ گیا۔
مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کا والد سڑک کنارے پڑی مٹی صاف کر رہا تھا کہ اس کے قریب میں موجود بچہ کھیل رہا تھا۔ اُسی دوران بچہ اچانک سڑک کی جانب دوڑ لگاتا ہے۔
بچہ جیسے ہی سڑک کے درمیان دوڑتا ہوا پہنچتا ہے تو وہیں تیز رفتار ٹرک کے نیچے آگیا، ٹرک تیزی سے گزرا لیکن بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے والد اور قریب میں موجود لوگوں نے بچے کی مدد کو دوڑتے ہیں اور ایک قریب کھڑی خاتون بچے کو گود میں اٹھا لیتی ہے۔
خوش قسمتی سے بچے کو صرف معمولی خروںچ کا سامنا کرنا پڑا۔