زندگی موت اللہ پاک کے ہی ہاتھ میں ہے۔کچھ اسی طرح کا ایک افسوسناک واقعہ امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا کے نواحی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔یہ جہاز آبادی پر آ کر گرا جس کے نتیجے میں دو گھر مکمل تباہ ہو گئے اور باقی گھروں کو بھی نقصان پہنچا یہی نہیں اس سے واقعے سے موقع پر کھڑی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئی اور۔
دو افراد موقعے پر ہی دم توڑ گئے ، موقعے پر انتقال کرجانے والوں میں امریکی پارسل کمپنی یونیورسل پارسل سروس کمپنی کا ڈرائیور بھی شامل تھا مزید یہ کہ 2 افراد اس حادثے میں شدید زخمی بھی ہیں۔
امریکی میڈیا یو ا یس ٹو ڈے کے مطابق فائر فائٹر جان گارلو نے کہا کہ حادثہ دوپہر کے تھوری دیر بعد جنوبی کیلیفورنیا کے شہر سانٹی میں پیش آیا جو شہر سان ڈیاگو سے 20 میل شمال مشرق میں واقع ہے۔ یہ جہاز 2 انجن والا جہاز تھا اس سکے گرنے سے صرف لوگوں کی جان ہی نہیں گئی بلکہ یہ جہاز متعدد گھروں پر گرا جس ے 2 گھر مکمل جل گئے اور 3 گھروں کا بڑا نقصان ہوا۔
اس افسوسناک واقعے پر دپٹی فائر چیف جسٹن ماتسوشیستا نے میڈیا کو بتایا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والے اور جھلسنے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔جبکہ ابھی اور بھی لوگھوں کے انتقال کرجانے کے امکانا ت ہیں کیونکہ یہ ایک بڑا حادثہ ہے۔
واضح رہے کہ اس دل ہلا دینے والے واقعے پر یونیورسل پارسل سروس کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی امریکی میڈیا کو اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اپنے ورکر کی موت کا غم بہت ہے اور ہم اپنے قرکر کی فیملی سے بھی ٖغم کا اظہار کرتے ہیں ساتھ ہی ساتھ ہم اس واقعے میں مرنے والوں کیلئے بھی دعاگو ہیں۔یہاں یہ بتانا بھی ضرور ی ہے کہ یہ واقع گزشتہ روز پیش آیا تھا۔