جب سے ترکی ڈرامے پاکستان میں نشر ہونے لگے لوگوں کو ترکی سے متعلق جاننے کا شوق بڑھ گیا ہے، کوئی عشقِ ممنوں ڈرامے میں دکھائے جانے والے خوبصورت مقامات کی سیر کرنا چاہتا ہے تو کوئی آیا صوفیا کا نظارہ کرنے کو سوچتا ہے، کسی کو ارطغل غازی کے تُرگت جیسا بننا ہے، جہاں یہ تمام چیزیں پسند کی جاتی ہیں وہیں پاکستانی لوگ ترکی کی ثقافت اور وہاں ہونے والی عام چیزوں کو جاننے میں دلچسپی بھی لے رہے ہیں۔
باتھ روم:
پاکستان میں تو واش روم میں اگر مسلم شاور نہ ہو تو باتھ روم جانے والے اکتاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے لیکن ترکی کو پسند کرنے والے لوگوں کو ہم بتاتے چلیں کہ ترکی میں باتھ روم میں کہیں بھی مسلم شاور نہیں ہوتے وہاں کموڈ کے ساتھ ایک گھمانے والا جو وال ہے اس کو گھمائیں گے تو کموڈ کے اندر سے شاور چلے گا علیحدہ شاور نہیں پایا جاتا ہے۔ اب اگر آپ پہلی مرتبہ ترکی کے ہوٹل میں قیام کریں تو مسلم شاور نہ ہونے کی وجہ سے چیخیں نہ ماریئے گا۔
کُتے نہیں کاٹتے؟
دوسری حیران کُن بات یہ ہے کہ تُرکی میں کتے اگر سڑکوں پر گھوم پھر رہے ہوتے ہیں تو وہ کبھی بھی آپ کو کاٹیں گے نہیں، چاہے آپ ان کو مار کے بھاگ جائیں تو بھی وہ نہیں کاٹیں گے اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں کتوں کے جسم پر ایک چپ لگا دی گئی ہے اور یہ کسی کو کاٹتے نہیں ہیں۔
انڈے اور پنیر:
یہاں آپ کو ہر کھانے میں انڈے کا ذائقہ لازمی آئے گا کیونکہ یہ لوگ انڈوں کا استعمال بہت زیادہ کرتے ہیں، ساتھ ہی پنیر کا استعمال بھی بہت زیادہ کیا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ انڈہ جسم کو طاقت دیتا ہے اور پھولنے سے بچاتا ہے جبکہ پنیر غذائیت سے بھرپور ہے۔
دال کا سوپ:
ترکی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ لوگ دال کا سوپ ہر کھانے سے پہلے پیتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ اس سے معدے میں انزائمز پیدا ہوتے ہیں جو کھانوں کو جلد ہضم ہونے میں مدد دیتے ہیں۔
کرنسی:
یہاں بازار میں کرنسی کی صورت میں ترک لیرا اور یورو بھی چلیں گے، البتہ اگر آپ کے پاس صرف ڈالر ہے تو وہ بھی چلے گا۔