دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خانہ کعبہ دنیا کا مقدس ترین مقام ہے۔ جس کی طرف رخ کرکے تمام مسلمان اپنی عبادت کرتے ہیں۔ جبکہ زندگی میں ایک مرتبہ حج کی خاطر خانہ کعبہ جانا ہر صاحب حیثیت مسلمان پر فرض ہے۔ خانہ کعبہ کی حیثیت مسلمانوں کے دل میں ان کی جانوں سے بھی بڑھ کر ہے۔
آج ہم آپ کو خانہ کبعہ کی تاریخی تصاویر اور ان کے متعلق اہم معلومات کے بارے میں بتائیں گے۔
صحن مطاف کی تاریخی تصویر
مسجد الحرام میں عازمین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب کی جانب سے مسجد الحرام میں توسیع کا سلسلہ ہر وقت جاری رہتا ہے۔
تاہم جریدے 24 نے مسجد الحرام کی 43 پرانی لی گئی، ایک تصویر کو شائع کیا ہے۔ جس میں صحن مطاف میں سنگ مرمر بچھائے جارہے ہیں۔
اخبار کے مطابق مسجدِ الحرام کے مقام مطاف کی یہ تصویر سعودی عرب کے بادشاہ شاہ خالد بن عبد العزیز کے دور کی ہے۔
جبکہ مطاف میں فرش بچھانے کا کام زائرین کو زمزم پلانے والے افراد کی جگہ کولر رکھنے کے فیصلے کے بعد کیا گیا تھا۔
خانہ کعبہ کی پہلی تصویر
یوں تو مسجدِ الحرام میں جو شخص جاتا ہے اس کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس لمحے کو کسی طرح قید کرسکے۔ اور اس لیے لوگ وہاں تصاویر بناتے ہیں۔ تاہم کیا آپ کو معلوم ہے خانہ کعبہ کی پہلی کیمرے سے لی گئی تصویر کسی شخص نے لی تھی۔ اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
العربیہ کی ایک خبر کے مطابق اللّٰہ کے اس گھر کو کیمرے کی آنکھ سے سمونے کا پہلی بار اعزاز مصری فوٹو گرافر "محمد صادق بیہ" نے حاصل کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق خانہ کعبہ کی پہلی لی گئی تصویر 1880ء کو، 141 سال پہلے لی گئی تھی۔ جبکہ محمد صادق حرمین شریفین کی زیارت کے حوالے سے لکھیں گئی 4 کتابوں کے مصنف بھی تھے۔
خلا سے لی گئی تصویر
اس کے علاوہ مسجد الحرام کی ایک تصویر خلا سے بھی لی گئی تھی۔ جس میں مسجد الحرام کا روشن چمکتا ہوا، مسجد الحرام صاف نظر آرہا ہے۔ جبکہ مسجدِ الحرام کے آس پاس موجود عمارتیں اور پہاڑوں کو بھی بخوبی دیکھا جاسکتا ہے۔