یہ تو ہاتھی ہے ہیلی کاپٹرنہیں ۔۔ ہاتھی کی شکل کے ہیلی کاپٹر کو ہوا میں اڑانے پر سوشل میڈیا صارفین کا وائرل تصویر دلچسپ تبصرے؟

image

کئی مرتبہ انسان یا حکومتیں اپنے اچھے دنوں کو یادگار بنانے کیلئے ایسے اقدامات کر جاتی ہیں جنہیں صدیوں رکھا جاتا ہے مگر کئی ایسے عجیب اقدامات بھی ہوتے ہیں ہیں جنہیں دیکھ کر دنیا خوب ہنستی ہے تو بلکل ایسا ہی ایک مرتبہ سن 1960 میں بھارت میں ہوا جب بھارت نے اپنے یوم جمہوریہ پر ہونے والی پریڈ میں حصہ لینے والےہیلی کاپٹروں کو پورے کا پورا ہاتھیوں کی طرح سجا دیا تھا ۔

نہ صرف سجایا بلکہ ہیلی کاپٹر کے اگلے حصے پر اصل ہاتھی کے 2 سنگھ بھی لگائے گئے اور تو اور 4 ٹانگیں بھی لگا دی گئیں لیکن یہ ٹانگیں لکڑی یا اصل نہیں بلکہ صرف کپڑے کی بنی ہو ئی ہیں ۔

یہ پرانی تصویر آج کل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے اور یہ تصویر بھارت کے سب سے مصروف شہر دہلی کی ہے ۔مزید یہ کہ سن 1960 میں بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہونے والی اس پریڈ میں انڈین ائیر فورس کی یونٹ 116 نے بھرپور حصہ لی تھا اور یہ ہیلی کاپٹر بھی اسی یونٹ کا ہی تھا ۔اور ایک ہی جہاز کو نہیں بلکہ 2 سے زائد ہیلی کاپٹروں کو اس طرح عجیب و غریب بنا دیا گیا تھا ۔

یہاں یہ واضح کرنابھی بہت ضروری ہے کہ جب سے یہ تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہے تب سے ہی صارفین اس پر انتہائی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں جیسا کہ ، سلمان حسن نامی ایک صارف نے لکھا کہ اگر تم نے انٹرنیٹ کا پیکج کر ہی لیا ہے تو تم کچھ بھی لگاؤ گے ۔

دوسرے صارف جن کا نام تھا بھوپندر سنگھ انہوں نے لکھا کہ ہاتھی کی پونچھ تو دم سے بھی بڑی ہے۔اور عبداللہ سلیم نے کہا کہ یہاں سے ہی حساب لگا لیں اپ کہ انکی ائیر فورس کتنی سمجھدار ہے


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts