گھر ہو تو ایسا جس میں مفت کے جھولے بھی لے سکیں۔ ایسا کر دکھایا ہے شمالی بوسنیا سے تعلق رکھنے والے 72 سالہ شخص ووجن کیوسک نے جس نے اپنی بیوی کی خواہش پوری کرتے ہوئے دنیا کا پہلا گھومنے والا گھر تعمیر کروا لیا۔
ان کی اہلیہ کی خواہش تھی کہ وہ اپنے آبائی گھر میں مختلف مناظر کو باآسانی دیکھ سکیں۔
اپنی اہلیہ کی اسی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ووجن نے گھومنے والا گھر تعمیر کروایا۔اس گھومتے گھر کو تعمیر اس لیے کروایا کیونکہ ایک لمحے میں طلوع یا غروب ہوتے سورج اور دوسرے آنے جانے والے لوگوں کو دیکھا جا سکے۔
ووجن نے یہ گھر بنانے کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں اپنی بیوی کی شکایات اور اپنے آبائی گھر کی بار بار تزئین و آرائش کروا کر تنگ آگیا تھا، تو میں نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ میں تمہیں گھومنے والا گھر بنا کر دونگا جس کو جب تمہارا دل کرے گھما دیا کرنا۔
ووجن کیوسک کے مطابق کم رفتاری سے یہ گھر 24 گھنٹے میں اپنا گول چکر پورا کر لیتا ہے اور تیز ترین گردش میں ایسا محض 22 سیکنڈ میں ہوجاتا ہے۔
انہوں نے سبز رنگ کا یہ گھر خود ڈیزائن کیا اور اس کی کنکریٹ کی بنیاد میں الیکٹرک موٹرز اور ایک پرانی فوجی گاڑی کے پہیوں کا اضافہ کیا جو 23 فٹ کے ایکسز پر گھوم سکیں۔
گھر کا بیرونی دروازہ بھی گھوم سکتا ہے اور اس گھر کی تعمیر 6 سال میں مکمل ہوئی۔گھومنے والے گھر کے مالک کے بقول یہ گھر زلزلہ پروف بھی ہے۔
ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔